43

نیشنل الفلاح ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کا سالانہ تعریفی ایوارڈ کی تقریب ممتاز گارڈن گھارو میں منعقد کی گئی

نیشنل الفلاح ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کا سالانہ تعریفی ایوارڈ کی تقریب ممتاز گارڈن گھارو میں منعقد کی گئی

ٹھٹھہ نمائندہ
نیشنل الفلاح ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کا سالانہ تعریفی ایوارڈ کی تقریب ممتاز گارڈن گھارو میں منعقد کی گئی، جس میں ضلع ٹھٹہ، ضلع سجاول، ضلع بدین، ضلع ٹنڈو محمد خان،ضلع حیدرآباد اور کراچی کے سیاسی سماجی رہنماؤں اور میڈیا نمائندگان کو تعریفی اعزاز ایوارڈ سے نوازا گیانیشنل الفلاح ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کے چیئرمین محمد علی شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں تہہ دل سے شکرگزار ہوں

اپنے ٹیم ممبرز کا جنہوں نے ہر مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا کافی عرصے سے اندرونی سندھ کے ان پسماندہ علاقوں میں کام کر رہے ہیں جہاں کوئی پہنچ نہیں پا رہا، انہوں نے کہا میں شکرگزار ہوں ان سب اداروں احباب خدمتگاروں کا ، جس میں آدھار فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر بھاگچند، اسکائے وے فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی اور جنرل سیکریٹری عرفان شیخ، الواحدی ٹرسٹ کے بانی محمد سمیع الرحمن واحدی،نوشادبیگ، انٹرنیشنل اسلامک چیئریٹیبل آرگنائزیشن کے کنٹری ڈائریکٹر عبد الحئی انیس،شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کہ عبدالقادر بھائی،حسواایسوسیشن ڈویلپمنٹ کے چیئرمین حاجی غلام علی سیٹار،

الاخلاص نیو مسلم ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی شیخ محمد عبداللہ ، تحریک اھلیحدیث پاکستان کے چیئرمین علامہ عبداللہ غازی ، پروفیسر محمد یونس صدیقی ، جام احسان جوکیو ، امیر حیدر شاہ شیرازی ، شیخ راجونی اتحاد کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر عبد الغفار شیخ ، AD شیخ ، ممتاز علی شیخ، غلام علی شیخ، یاسین شیخ، ڈاکٹر امتیاز علی شیخ ، ڈاکٹر خادم حسین شیخ ، فقیرخیر محمد شیخ ، اور سیاسی سماجی رہنماؤں کا جنہوں نے میرے اس چھوٹے سے کارواں میں میری حوصلہ افزائی کی محمد علی شیخ نے کہا

اس پروگرام کا مقصد دکھی انسانوں کی مدد کرنا، اور انکو مشکل حالات سے باہر نکالنا ہے ، ہم نے سیلاب متاثرین کے 3 ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کیا، اور 25 سے زائد میڈیکل کیمپ لگائے، ہر سال یتیم بچوں اور بچیوں کی اجتماعی شادیاں کرواتے ہیں اگلے سال 25 جوڑوں کی شادیوں کا اہتمام کرنے جارہےجس میں مخیر حضرات کا تعاون چاہیے آخر میں پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں