“ہنر گھر” کے زیر اہتمام لیبر کالونی نزد جوئیانوالہ موڑ میں میٹنگ کا انعقاد
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)مورخہ 22 نومبر بروز منگل “ہنر گھر” کے زیر اہتمام لیبر کالونی نزد جوئیانوالہ موڑ میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں باضابطہ طور پر دستکاری سکول کا آغاز کرنے کے لئے اہم میٹنگ کا لائحہ عمل ترتیب دیا گیا- اس میٹنگ میں علاقہ کی معزز شخصیات نے شرکت کی- سماجی رہنماوں میڈم عمرانہ عروج اور شیخ محمد طیب نے “ہنر گھر” کی نمائندگی کرتے ہوئے
حاضرین کو بریفنگ دی جس پر جملہ شرکاء نے متفق ہوتے ہوئے بریفنگ کو سراہا اور طے پایا کہ آنے والے ہفتہ کو منعقد کی جانے والی میٹنگ میں معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی اور بروقت سلائی مشینوں کی دستیابی ممکن بناتے ہوئے اور فلیکسز آویزاں کرکے لیبر کالونی میں دستکاری سکول کا آغاز ہوسکے گا۔
بلکہ معاشرہ میں باوقار مقام حاصل کرتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت بھی کرسکیں گی- اس دوران شرکاء نے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی- اس موقع پر موجود مہمانوں کی تواضع کا بندوبست بھی کیا گیا- خصوصی دعا کے ساتھ میٹنگ کا اختتام ہوا