29

ہماری ذمہ داری ہے کہ عوامی سہولیات کے لئے احسن اقدامات کریں- رانا محمد اعجاز

ہماری ذمہ داری ہے کہ عوامی سہولیات کے لئے احسن اقدامات کریں- رانا محمد اعجاز

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ رانا محمد اعجاز نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کی ہدایت پر کمیٹی کی حدود میں تمام تفریحی پارکوں اور قبرستانوں میں جملہ مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے گا تاکہ پارکوں میں رونقیں بحال ہوسکیں اور قبر ستانوں میں لوگ اپنے پیاروں کو باآسانی دفن کر سکیں- میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آفیسر رانا محمد اعجاز نے کہا

کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ عوامی سہولیات کے لئے احسن اقدامات کریں- انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے کام کی میں نگرانی خود کر رہا ہوں اور وزیر اعلٰی پنجاب کے ویژن کے مطابق کمیٹی کی حدود میں ہر گلی محلے میں لوگوں کےمسائل حل کرنے کے لئے خود وزٹ کروں گا اور جو لوگ ناجائز تجاوزات کرکے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں ان سے میری درخواست ہے کہ وہ فوری طور پر سرکاری زمین سے اپنا قبضہ ہٹالیں

اور اپنی دوکانوں کی حدود میں اپنا سامان رکھیں کیوں کہ شہر بھر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، کسی دوکاندار کو بھی اپنی حدود سے تجاوز نہیں کرنے دیں گے- چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ رانا محمد اعجاز کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہر بھر کے بازاروں میں تجاوزات کا خاتمہ کرکے ماں بہنوں بچیوں بچوں کے لئے آسانی پیدا کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں