پی ٹی آئی جلسہ، چاندنی چوک انٹری پوائنٹ سیل، کارکنان پیدل جلسہ گاہ پہنچیں گے
پی ٹی آئی جلسہ، چاندنی چوک انٹری پوائنٹ سیل، کارکنان پیدل جلسہ گاہ پہنچیں گے
پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے لیے راولپنڈی شہر کے مختلف راستوں کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر مکمل طور پر سیل کیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج کے جلسے کے لیے سکستھ روڈ پر سروے آف پاکستان کی عمارت کے سامنے اسٹیج تیار کیا گیا ہے، جلسے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت دیگر پارٹی قائدین بھی خطاب کریں گے۔
راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کے جلسے کے لیے شہر کی سڑکوں کو مختلف مقامات سے مکمل طور پر سیل کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے جلسے کی سکیورٹی کے لیے چاندی چوک سے انٹری پوائنٹ کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے اور انٹری پوائنٹ سے ہر طرح کی ٹرانسپورٹ کی آمدورفت پر مکمل پابندی ہو گی۔
چاندنی چوک انٹری پوائنٹ پر کارکنان کے لیے اسکرین لگا دی گئی ہے، چاندنی چوک انٹری پوائنٹ سے کارکنان پیدل جلسہ گاہ جاسکیں گے، چاندنی چوک انٹری پوائنٹ پر پنجاب پولیس کی بھاری نفری تعینات رہے گی۔
اس حوالے سے سی پی او راولپنڈی ندیم شہزاد بخاری کا کہنا ہے کہ فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 200 ماہر نشانہ بازوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔
200 سے زائد چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے ہیں،
100سے زائد مقامات پر خصوصی پکٹس پر چیکنگ کی جا رہی ہے،
سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،
سیکورٹی کے حوالے سے تمام ہدایات اور ایس او پیز کو یقینی بنایا جائے گا، سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) November 26, 2022
اس کے علاوہ مری روڈ کو بھی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کیا گیا ہے اور اسلام آباد پولیس کی جانب سے ٹریفک کے لیے متبادل روٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔