اپنی وزارت اور ہر عہدہ قائد کے قدموں میں رکھتا ہوں۔ خرم شہزاد ورک
شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا لانگ مارچ میں جلسہ میں اسمبلیوں سے علیحدہ ہونے کے اعلان کرنے پر صوبائی وزیر قانون پنجاب خرم شہزاد ورک نے اپنے استعفٰی سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں سب سے پہلے اپنی وزارت اور ایم پی اے کی سیٹ سے استعفٰی کا اعلان کرنے کے لیے فی الفور خود کو پیش کرتا ہوں۔ اپنے لیڈر کیلئے ہر وزارت اور ہر عہدے کو چھوڑنے کے لیے لبیک کہتا ہوں۔
جیسا ہمارا لیڈر کہے گا ہمارے لیے سب سے مقدم چیز وہی ہوگی۔ وزیر قانون پنجاب خرم شہزاد ورک نے مزید کہا کہ میں اعلان کرتا ہوں کہ قائد کے ہلکے سے اشارے سے ہی میرے استعفی کو شمار کیا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے شیخوپورہ کے عوام کو لانگ مارچ میں بھرپور حصہ لینے اور اسے کامیاب بنانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے حلقے اور شیخوپورہ کے عوام کا ان کے جذبے اور مجھ پر اعتماد پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
میرے شہر کے لوگوں نے دہائیوں سے مسلط خاندانی سیاست کو اکھاڑ پھینکنے کے بعد تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے مجھے خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا اور اللہ تعالی کے فضل اور اس کی عطا کردہ ہمت سے میں نے اب تک جتنا ہو سکا خدمت کے جذبہ کے تحت کام کیا اور جب تک مجھے یہ موقع ملا رہے گا میں اپنے فرائض ادا کرتا رہوں گا