83

مرکزی تنظیم تاجران ضلع مردان کے سنیئرنائب صدرحاجی آویس خان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو کمان سنبھالنے پر مبارکبادپیش کی

مرکزی تنظیم تاجران ضلع مردان کے سنیئرنائب صدرحاجی آویس خان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو کمان سنبھالنے پر مبارکبادپیش کی

مردان (شاہ باباحبیب عارف)

مرکزی تنظیم تاجران ضلع مردان کے سنیئرنائب صدرحاجی آویس خان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو کمان سنبھالنے پر مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 17ویں آرمی چیف کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہیں پاک فوج کے نئے سپہ سالار کی تعیناتی محب وطن پاکستانی قوم کیلئے مسرت افزا ہے

،ان خیالا ت کااظہاراانہوں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا،حاجی آویس خان نے کہاکہ جنرل عاصم منیر کو دنیا کی بہترین اور بہادر فوج کی کمان کا اعزاز حاصل ہوا ہے،اللہ تعالی وطن عزیز کو سیاسی، معاشی، عسکری اور دیگر تمام میدانوں میں کامیابی عطا فرمائے،نئے آرمی چیف اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے ملک و قوم کی خدمت سر انجام دیں گے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر ملک کے دفاع کو مزید ناقابل تسخیر بنائیں گے

، پوری قوم اپنی پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،انہوں نےکہاکہ پاکستان میں پہلے کیا کیاہوتا رہا وہ تمام واقعات جوتلخ یادیں ہیں سب قصہ پارینہ بن چکے ہیں اب آگے کی طرف بڑھناچاہیئے غلطیاں ہوجاتی ہیں غلطیوں پر مٹی ڈالنے سے ہی راہیں ہموار ہوتی ہیں انہوں نے مذید کہا

کہ غیور پاکستانیوں کا دل اپنی بہادر افواج کے ساتھ دھڑکتا ہے،تاجربرادری نے ہمیشہ افواج پاکستان اورغیور پاکستانیوں سے والہانہ محبت کااظہار کیا ہے اورکسی بھی محاذ پر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی رہی کھڑی ہے اورکھڑی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں