101

مردان چیمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم سے وومن انٹرپرینورزکو بھر پور سپورٹ کرینگے،صدر ظاہر شاہ

مردان چیمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم سے وومن انٹرپرینورزکو بھر پور سپورٹ کرینگے،صدر ظاہر شاہ

مردان(شاہ باباحبیب عارف)مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ظاہر شاہ نے کہا ہے کہ مردان چیمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم سے وومن انٹرپرینورزکو بھر پور سپورٹ کرینگے۔ملک کی نصف سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ملکی تعمیر و ترقی میں اپنابھرپور کردار ادا کر سکتی ہیں،

خواتین کی ترقی مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور وومن چیمبر مردان کی اولین ترجیح ہے۔خواتین کو کاروباری میدان میں آگے لانا معاشی ترقی کیلئےضروری ہے،ضلع مردان کی خواتین کیلئے روزگار کے مواقع تلاش کرنے اور ہنر مند خواتین کو آگے لانے کے مواقع کوشیش جاری رکھیں۔ گی۔ کاروباری خواتین کو متحد کرنے اور انکے مسائل حل کرانے کیلئے جدوجہد کرنے کا عزم کیا۔اس عزم کی تکمیل سے روز گار کے بہتر مواقع بھی پیدا کرے گی

جس کے باعث آمدن میں اضافہ اور غربت کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔ان خیالات کا اظہار مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ظاہر شاہ نے وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر عقیلہ سنبل کے ساتھ میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینئر وائس صدر فریال،مردان چیمبر آف کامرس کے ڈپٹی سیکرٹری فضل حق و دیگر بھی موجود تھے۔ظاہر شاہ نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو بہت زیادہ حقوق دئیے ہیں

جس کی مثال کسی دوسرے مذہب میں نہیں ملتی۔ہنر مند خواتین آگے لانے کےلئے مردان چیمبر آف کامرس پلیٹ فارم سے جدوجہد جاری رکھیں گے۔خواتین کی فلاح وبہبود اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔کسی بھی ملک کی تعمیر وترقی میں خواتین کا کردار اہم ہوتا ہے۔ضلع مردان میں ذیادہ تر خواتین ہنر مند ہے۔ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ چل کر ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور ملک کے بہترین اداروں میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں