54

پیپلز پارٹی ایک گھرانہ کی حیثیت رکھتی ہے ، اور گھر میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں ، اپنے ناراض کارکنان کو منانے میں کردار ادا کررہے ہیں ، صادق میمن ،

پیپلز پارٹی ایک گھرانہ کی حیثیت رکھتی ہے ، صادق میمن ،

ٹھٹھہ نمائندہ
پیپلز پارٹی ایک گھرانہ کی حیثیت رکھتی ہے ، اور گھر میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں ، اپنے ناراض کارکنان کو منانے میں کردار ادا کررہے ہیں ، صادق میمن ، گزشتہ روز چٹھو ہاؤس گھارو میں حیدر چھٹو کی دعوت پر پیپلز پارٹی ضلعی صدر اور وزیراعلی سندھ کے ایڈوائزر صادق علی میمن ، جنرل سیکرٹری امتیاز قریشی ، عبدالغنی بھگیاڑ ، حمید سومرو ، عثمان کنبہار و دیگر کی آمد ہوئ ، جہاں پارٹی کے ناراض کارکنان نے ضلعی صدر کے سامنے پارٹی سے وفاداری نبھانے اور پہلے سے بڑھ کر ورک کرنے کا عندیہ دیا

اس موقع پر صادق علی میمن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا ہر جیالا اپنی جگہ اہمیت رکھتا ہے ، جائز اختلافات پارٹی کا حسن ہوتے ہیں ، اس وقت پیپلز پارٹی پہلے سے زیادہ مظبوط ہوتی جا رہی ہے ، یوم تاسیس کو ضلعی ہیڈکوارٹر میں شاندار طریقے سے مناتے ہوئے اپنے شہداء کو خراج پیش کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں