39

مری کے ہوٹل میں بے ہوش پائے گئے 3 افراد اسپتال میں انتقال کر گئے

مری کے ہوٹل میں بے ہوش پائے گئے 3 افراد اسپتال میں انتقال کر گئے

مری کے ہوٹل میں بے ہوش پائے گئے 3 افراد اسپتال میں انتقال کر گئے

چار افراد ہوٹل کے کمرے میں نیم بےہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے، ایک کی حالت تشویشناک ہے: ریسکیو ذرائع۔ فوٹو سوشل میڈیا
 چار افراد ہوٹل کے کمرے میں نیم بےہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے، ایک کی حالت تشویشناک ہے: ریسکیو ذرائع۔ فوٹو سوشل میڈیا

مری کے علاقے لوئر ٹوپہ کے قریب ہوٹل میں 4 افراد بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 3 افراد اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے، ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چاروں افراد ہوٹل کے کمرے میں نیم بےہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے۔

سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم نے مری میں 3افرادکےجاں بحق ہونےکی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی  ہے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی پولیس اطلاع موصول ہونے پر موقع پر موجود ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور موقع سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم اور دیگر فارنزک شواہدکی روشنی میں وجہ موت کی تعین ہو سکےگا۔

https://www.youtube.com/watch?v=XUHl6QRbi0w

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں