فورم سماجی اور ادبی سرگرمیوں کی کامیابی کے لیے اہم کردار ادا کرے گا ، شوکت محمود قاضی
۔چئیرمین فورم شہزاد افق التمیمی نے کہا ہے کہ گزشتہ برس بھی شاندار پروگرام کا انعقاد ہوا جسے تمام شعبوں کے قائدین نے سراہا۔ان شاء اللہ اس سال مزید بہتری لائی جائے گی۔رواں سال کے آخری ماہ میں فورم نے نئے اراکین اور عہدیدارن کی تقرری کا فیصلہ کرتے ہوئے سماجی رہنما محترم شوکت محمود قاضی کو سرپرستِ اعلیٰ کے منصب پر فائز کیا ہے۔آپ کئی سماجی و فلاحی منصوبوں کو پای? تکمیل تک پہنچانے کے لییسرگرمِ عمل رہتے ہیں۔
سرپرست کی حیثیت سے نوجوان نمائندہ شاعر محترم نوید ملک کا انتخاب کیا گیا ہے۔آپ عمدہ شاعری کے ساتھ ادب کی ترویج و ترقی کے لیے اپنی خدمات پیش کرتے رہتے ہیں۔معروف اور عمدہ لہجے کے شاعر محترم مظہر نیازی کو میانوالی کا صدر مقرر کیا گیا ہے جبکہ کراچی سے عمدہ لہجے کی ادیبہ محترمہ رخسانہ افضل صاحبہ صدر کی حیثیت سے اپنے فرائض سر انجام دیں گی۔ معروف ادیب محترم نواب ناظم لاہور ڈویژن کے صدر ہوں گے
۔آپ بھکر میں انفرادی شناخت رکھتے ہیں۔ نوجوان شاعر قیصر عمران سیالوی سرگودھا میں ادبی سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے سر گرم ِ عمل رہیں گے۔تمام عہدیداران سے توقعات کی جا رہی ہیں کہ ادبی سرگرمیوں کو ملک گیر وسعت دینے میں مثبت کردار ادا کریں گے۔کچھ ہی عرصے میں بیرون ملک بھی فورم اپنی شاخیں قائم کرے گا۔اس حوالے سے مستقبل میں اہم اعلانات کیے جائیں گے