پاکستان سوشل سینٹرشارجہ میں یواے اے کے قومی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
شارجہ(بیورورپورٹ) متحدہ عرب امارات کے ۵۱ قومی دن کے موقع پر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں ایک شاندار اور بہترین پروگرام کا انعقاد کیاگیا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر رولنگ فیملی کے ممبر شیخ عبدالعزیز جمال القاسمی تھے اور مہمان اعزازی کے طور پر ڈپٹی قونصل جنرل آف پاکستان گیان چند نے شرکت کی،
تقریبا دو سو کے لگ بھگ بچے ابو ظبی فجیرہ ،عجمان،،شارجہ اور دبئی سے اس مقابلے میں شریک تھے اور بچوں نے اس قدر بہترین آرٹ کے نمونے بنائے تھے کہ سب مہمان ان کے ہنر کی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے ۔ اس مقابلے میں جج کے فرائض سلیم ضاحب نے ادا کئے جو خود بھی ایک بہترین آرٹسٹ اور کیلیگرافی کے ماہر ہیں ۔ ڈپٹی قونصل جنرل آف پاکستان گیان چند نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات ہمارا دوسرا گھر ہے اور ہمیں اپنے اس گھر سے بہت پیار ہے
۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ اپنے اس دوسرے گھر کو سجانے سنوارنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔۔جوہری خالد حسین اور گیان چند نے مہمان خصوصی شیخ عبدالعزیز جمال القاسمی کو تحفہ پیش کیا۔ قونصل جنرل حسن افضالچونکہ علالت کی وجہ سے تشریف نہیں لا سکے لہذا انہیں پیش کیا گہا تحفہ گیان چند نے وصول کیا۔ آرٹ مقابلے میں جیتنے والے بچوں کو اسناد دی گئیں اور آخر میں کیک کاٹ کر متحدہ عرب امارات کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا
۔صدر پاکستان سوشل سینئر شارجہ چوہدری خالد حسین نے تمام مہمانوں کو مبارکبادپیش کی۔ سب کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان سوشل سینٹرشارجہ ہمیشہ سے اپنے لوگوں کی خدمت کے لئے کوشاں ہے, اس خوشی کے موقع پر انہوں نے آفر بھی پیش کی ک جو سینٹر کا ممبر بننا چاہتا ہے اب اسے یکمشت ممبر شپ فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ انسٹالمنٹ میں بھی ادا کر سکتا ہے,