36

ڈپٹی کمشنر مردان سے پٹوارخانوں کیلئے سرکاری عمارات کی فوری فراہمی کا عوامی مطالبہ

ڈپٹی کمشنر مردان سے پٹوارخانوں کیلئے سرکاری عمارات کی فوری فراہمی کا عوامی مطالبہ

مردان(شاہ باباحبیب عارف)

مردان کے پانچ تحصیلوں میں محکمہ مال کے سو سے زاٸد پٹوارحلقوں و ڈیڑھ سو کے قریب مواضعات کیلٸے سرکاری عمارات کافقدان،پٹوارفی نجی مراکز میں پٹوارخانے چلانے لگے،پورے ضلع میں صرف چھ سرکاری عمارات موجود،چار منہدم ہونے کے قریب،ایک عمارت پر مقامی فرد کاقبضہ
اراضی ریکارڈ غیرمحفوظ،اراضی مالکان کو شدید مشکلات کاسامنا،ڈپٹی کمشنر مردان سے پٹوارخانوں کیلٸے سرکاری عمارات کی فوری فراہمی کا عوامی مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق مردان کے پانچ تحصیلوں تحصیل مردان،تحصیل تحت بھاٸی،تحصیل کاٹلنگ ،تحصیل رستم اور تحصیل گڑھی کپورہ کے جملہ 146 مواضعات اور 98 پٹوارحلقوں کیلٸے محکمہ مال کی جانب سے مجموعی طور پر صرف چھ پٹوارخانوں کےلیے سرکاری عمارات موجود ہیں جبکہ سرکاری عمارات سے محروم ہیں جن میں گجرات میں اوقاف کی بلڈنگ اورلوند خوڑ ،گجرگڑھی،اور طورو میں موجود سرکاری پٹوار خانون کی بوسیدہ عمارات منہدم ہونے کے قریب ہیں جبکہ غلہ ڈھیر میں سرکاری پٹوارخانے پر مقامی بااثر افراد کا قبضہ ہے علاوہ ازیں صرف تحصل کاٹلنگ کے پٹوارخانے کی عمارت درست حالت میں ہے،
محکمہ ریونیو مردان کے سو سے ذیادہ پٹواریوں نے مردان کے مختلف تجارتی مراکز میں چھوٹی چھوٹی دکانیں کرایہ پر لے رکھی ہیں جہاں پر نہ تو اراضیات کا قیمتی و اہم ریکارڈ محفوظ ہیں نہ ہی آنے والے اراضی مالکان کیلٸے سہولیات موجود ہیں علاوہ ازیں جملہ مواضعات میں اراضی مالکان پٹواریوں کے پیچھےدوردراز کے علاقوں سے بمشکل آ پاتےہیں جبکہ ضعیف العمر شہریوں کو آنے میں شدید مشکلات درپیش ہیں،اس ضمن میں ضلعی افسران کو بارہا شکایت کی گٸی تاہم وہ ٹھس سے مس نہیں ہورہے ہیں ،عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر مردان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ جملہ پٹواریوں کیلٸے سرکاری بلڈنگز کی فراہمی یقینی بناٸی جاٸیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں