57

انچارج انویسٹی گیشن ہومی سائیڈ انسپکٹر میاں عبدالمجید اور اے ایس آئی ذکاءاللٰہ کی ٹیم کے ہمراہ دبنگ کاروائی

انچارج انویسٹی گیشن ہومی سائیڈ انسپکٹر میاں عبدالمجید اور اے ایس آئی ذکاءاللٰہ کی ٹیم کے ہمراہ دبنگ کاروائی

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)

انچارج انویسٹی گیشن ہومی سائیڈ انسپکٹر میاں عبدالمجید کی ٹیم کے ہمراہ دبنگ کاروائی- ذرائع کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن، ڈی ایس پی سٹی اور ڈی پی او شیخوپورہ کی خصوصی ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے انچارج انویسٹی گیشن ہومی سائیڈ شیخوپورہ انسپکٹر میاں عبدالمجید اور اے ایس آئی ذکاءاللٰہ نے ٹیم کے ہمراہ دبنگ کاروائی کرتے ہوئے مفرور مرکزی اشتہاری ملزم عبید اکرم ولد محمد اکرم کو نشاط ملز بھکی کے علاقہ سے گرفتار کرلیا ہے

– اس دبنگ کاروائی پر ایس پی انویسٹی گیشن، ڈی ایس پی سٹی اور ڈی پی او شیخوپورہ نے شاباش دی اور انچارج انویسٹی گیشن ہومی سائیڈ انسپکٹر میاں عبدالمجید، اے ایس آئی ذکاءاللٰہ و جملہ ٹیم کی کارکردگی کو خوب سراہا- اس کاروائی کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انچارج انویسٹی گیشن ہومی سائیڈ انسپکٹر میاں عبدالمجید نے بتایا کہ مذکورہ اشتہاری ملزم سالار ٹاون شیخوپورہ کا رہائشی ہے

جوکہ دن دیہاڑے ایک نوجوان عاطف ولد محمد اشفاق سکنہ سالار ٹاؤن قوم ملک کو قتل کرکے دندناتا پھرتا تھا جس کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا اور آلہ قتل برآمد کروانے کا وعدہ ملزم نے کیا، عبید اکرم ولد محمد اکرم نامی مفرور مرکزی اشتہاری ملزم کو شیخوپورہ کے نواح میں واقع نشاط ملز بھکی کے علاقہ سے گرفتار کرکے حوالات میں بند کیا گیا اور پانچ روزہ عدالتی جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیا گیا ہے، مزید یہ بھی کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی قائم کرنا اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانا میں اولین فریضہ سمجھتا ہوں اور کرائم کے خاتمہ کے لیے ہر ممکنہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کوشاں ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں