53

انٹرنیشنل رائٹرز فورم پاکستان( صوبہ سندھ )کے زیراہتمام معروف شاعر، مصنف کالم نگار اعجاز ممنائی کی کتب رونمائی

انٹرنیشنل رائٹرز فورم پاکستان( صوبہ سندھ )کے زیراہتمام معروف شاعر، مصنف کالم نگار اعجاز ممنائی کی کتب رونمائی

انٹرنیشنل رائٹرز فورم پاکستان( صوبہ سندھ )کی جانب سے پریس کلب بھریاسٹی میں نامور کالم نویس،محقق، ادیب، شاعر اور سماجی رہنما اعجاز ممنائی کے شایع شدہ چار کتب پر ’’ادبی بیٹھک‘‘ تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت بزرگ قلمکار نصیر ملاح نے کی جبکہ علاقے کے ادب دوست شعراء اور سماجی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقعے پر انفارمیشن آفیسر عبداللطیف سولنگی، مشہور شاعر اسد وسطڑو سینئر صحافی میر محمد سہتو رانا عبدالستار، جسقم رہنما خالد چنہ نے خطاب کرتے ہوئے

کہا کہ آج کے دور میں کتب لکھ کر شایع کروانا نہایت ہی دشوار عمل ہے لیکن اعجاز ممنائی کی علم دوستی انتہا کی حد ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کی دو سال کے اندر چار کتب سندھی ادب کو دے چکے ہیں اور اب بھی دس کتب کا مواد چھپائی کے انتظار میں ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز ممنائی نے کہا کہ میں نے کبھی بھی یہ نہیں سوچا ہے کہ کتب لکھنے کے بعد چھپائی کیسے ہوگی

اور چھپائی کے بعد میرے کتب کوئی پڑھے گا کہ نہیں۔ بس میں نے قلم کا سہارا لیکر اپنے اندر کا آواز لکھنا شروع کیا اور دوستوں کی طرف سے بہت پزیرائی اور حوصلہ افزائی کی گئی ہے جو میرے لئے بڑا اعزاز ہے۔ یہ سلسلہ پوری زندگی جاری رہے گا یاد رہے کہ اب تک اعجاز ممنائی کے چار کتب شایع ہو چکی ہیں جن میں اندر جا اندوہ، رِندَ پروڑین راز، جنیں جی جیاریو حصہ اول اور دوم شامل ہیں۔ تقریب کی آخر میں ایڈوکیٹ نثار لہرانی نے ترنم میں گیت پیش کرکے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں