57

ورکرز یکیہتی کمیٹی شیخوپورہ کے اہم اجلاس کا انعقاد، سابقہ باڈی تحلیل، باضابطہ نئی باڈی کا اعلان کردیا گیا

ورکرز یکیہتی کمیٹی شیخوپورہ کے اہم اجلاس کا انعقاد، سابقہ باڈی تحلیل، باضابطہ نئی باڈی کا اعلان کردیا گیا

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)ورکرز یکیہتی کمیٹی شیخوپورہ کا اہم اجلاس سنیر رہنما صفدر حسین سندھو ایڈوکیٹ کی زیر صدارت مرکزی آفس شیخوپورہ میں منعقد کیا جس میں جملہ تنظیمی عہدیداران اور ممبران نے خصوصی شرکت کی- اس موقع پر ورکرز یکیہتی کمیٹی شیخوپورہ کی سابقہ باڈی تحلیل کرتے ہوئے باضابطہ نئی باڈی تشکیل دینے کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق چوہدری عبدالغفور ورک کو سرپرست اعلیٰ، مجید کشمیری چئیرمین اور محسن علی ملہی کو وائس چیئرمین منتخب کر لیا گیا

جبکہ محمد اکرم ناز صدر، محمود احمد نائب صدر، عمیر منظور جنرل سکریٹری، جاوید روپالی والے ڈپٹی سیکرٹری، عبدالرحمان فنانس سیکرٹری، صائمہ کلثوم سندھو ایڈووکیٹ لیگل ایڈوائزر، شیخ محمد طیب میڈیا کوآرڈینیٹر، سیٹھ محمد ارشد انفارمیشن سیکرٹری، سید جاوید صادق شاہ ممبر، روکس مسیح بھٹی ممبر، یعقوب مسیح مجاہد ممبر اور محمد آصف کو بطور ممبر منتخب کیا گیا- میٹنگ میں موجود رہنماوں،

ممبران و دیگر شرکاء نے ورکز یکجہتی کمیٹی شیخوپورہ کی ازسرنو تشکیل اور تشکیل شدہ نئی باڈی کے عہدیداران و ممبران کو مبارکباد پیش کی اور اظہار خیال کرتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا- اس موقع پر نومنتخب صدر ورکز یکجہتی کمیٹی شیخوپورہ محمد اکرم ناز کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مزدوروں کے حقوق کی جنگ ہمیشہ جاری و ساری رہے گی، انشاءاللٰہ ہمیشہ کی طرح اپنے ہر مزدور کی آواز بنیں گےاور انکے حقوق دلانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں