45

او آئی سی میں پاکستانی مندوب رضوان سعید شیخ کے اعزاز میں پاکستان قومی یکجہتی فورم کی جانب سے پروقار الوداعی تقریب

او آئی سی میں پاکستانی مندوب رضوان سعید شیخ کے اعزاز میں پاکستان قومی یکجہتی فورم کی جانب سے پروقار الوداعی تقریب

جدہ ۔( نورالحسن گجر سے )او آئی سی میں پاکستانی مندوب رضوان سعید شیخ کے اعزاز میں پاکستان قومی یکجہتی فورم کی جانب سے پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں قونصلر جنرل جدہ خالد مجید سمیت تمام سیاسی جماعتوں اور فورم کے زمہ داران نے شرکت کی
تقریب کی صدارت کنوینیر پاکستان قومی یکجہتی فورم سید ریاض بخاری نے کی جبکہ اعزازی مہمان قونصلر جنرل جدہ خالد مجید تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے رضوان سعید شیخ کی پاکستان اور کشمیر کاز کیلئے کی گئی کوشششوں کو سرہا اور او آئی سی میں پاکستان کی بہترین نمایندگی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔
تقریب سے رضوان شیخ نے اپنے خطاب میں منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک سر زمین عرب پر رہتے ہوئے پاکستان اور کشمیر کے مثبت چہرے کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا میرے لئے باعث فخر ہے ،او آئی سی پاکستان کے لئے ناگزیر ہے ،او آئی سی ایک واحد تنظیم ہے جو 57 ممالک کا وزن ہمارے پلڑے میں ڈالتی ہے ،

کسی بھی سفارت کار کا اصل سرمایہ اسکی کمیونٹی ہے اور اگر اس کو صحیح استعمال نہ کیا جائے تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہوتے ہیں، آج ہم سب کو ایک قوم بن کر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کرنا ہو گا۔تقریب میں،قونصل جنرل جدہ خالد مجید نے بھی رضوان سعید شیخ کی پاکستان اور کشمیر کی سر بلندی کے لئے بہترین خدمات پر انکو خراج تحسین پیش کیا،تقریب کے اختتام پر پاکستان قومی یکجہتی فورم کی جانب سے او آئی سی میں پاکستان کی بہترین نمایندگی پر رضوان سعید شیخ کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں