70

عمران خان نے سیاست میں بداخلاقی اور بدزبانی کو پروان چڑھایا، کیپٹن عاصم ملک

عمران خان نے سیاست میں بداخلاقی اور بدزبانی کو پروان چڑھایا، کیپٹن عاصم ملک

لاہور(بیورورپورٹ) عمران خان اقتدار سے بے دخل ضرور ہوگیا ہے لیکن اس نے سیاست میں تشدد، نفرت، بدتمیزی اور بد زبانی کی جو روایت قائم کردی ہے اس کے ختم ہونے میں شاید بہت وقت لگے، ان خیالات کا اظہار اوورسیزپاکستانیز کمیشن پنجاب کے سابق چیف کوارڈینیٹر برائے مڈل ایسٹ کیپٹن(ر) عاصم ملک نے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان سے پہلے پاکستان کی سیاست میں تہذیب اور شرافت کا عنصر نمایاں تھا

لیکن عمران خان نے اپنے اقوال و افعال سے اپنے ورکروں کی ایسی تربیت کی کہ اب ان میں چھوٹے، بڑے، اور بزرگ کی عزت کی کوئی تمیز نہیں رہی، تحریک انصاف کا ورکر دوسری پارٹیوں کے ورکروں کی بےعزتی کرنا اپنا حق سمجھتا ہے جبکہ وہ دوسری پارٹی کے ورکروں کو اختلاف رائے کا حق دینا بھی گوارہ نہیں کرتا،

کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا کہ عمران خان کی غلط تربیت کی وجہ سے پاکستان میں ایک ایسی نسل پروان چڑھی ہے جو تمیز کے دائرے اور اخلاقیات کی حدود سے بہت دور نکل چکی ہے، پی ٹی آئی نے ایسے ورکروں کو جنم دیا ہے جو تہذیب اور اخلاقیات سے عاری ہیں، ان ورکروں کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی پاکستان کی ساکھ خراب ہورہی ہے

، میں پی ٹی آئی کے سلجھے ہوئے اور پڑھے لکھے ورکروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے کام کریں نا کہ عمران خان کی بدلحاظ اور ملک دشمن سیاست کے لیے، کوشش کریں کہ بیرون دنیا میں تہذیب اور اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے جانے نا دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں