32

قائدنوازشریف کا پاکستان واپسی پر شاندار استقبال کیا جائیگا، رحیم تنولی

قائدنوازشریف کا پاکستان واپسی پر شاندار استقبال کیا جائیگا، رحیم تنولی

شارجہ(بیورورپورٹ) قائد میاں محمد نواز شریف کی پاکستان آمد پر شاندار استقبال کیا جائے گا، رحیم خان تنولی، تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) شارجہ کے ڈپٹی پریس سیکریٹری رحیم خان تنونی لے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قائد پاکستان مسلم لیگ(ن) میاں محمد نواز شریف بہت جلد پاکستان میں ہوں گے،

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف کا پاکستان آمد پر شاندار استقبال کیا جائے گااور پارٹی سیکرٹریٹ سمیت پورے ملک میں جشن منایا جائے گا، اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ(ن) شارجہ کافی پرجوش اور پرعزم ہے اور اس گھڑی کا بے چینی سے انتظار کررہی ہے،

ان شاء اللہ میاں محمد نواز شریف اگلے انتخابات کی مہم خود چلائیں گے، رحیم خان تنولی نے مزید کہا کہ قائد میاں نواز شریف ناصرف انتخابی مہم خود چلائیں گے بلکہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر پاکستان کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں