40

28 کروڑ روپے کی لاگت سے الفلاح روڈ کی تعمیر کا آغاز 10 کلو میڑ روڈ کی تعمیر ایک سال میں مکمل

28 کروڑ روپے کی لاگت سے الفلاح روڈ کی تعمیر کا آغاز 10 کلو میڑ روڈ کی تعمیر ایک سال میں مکمل

دولتالہ (نوید اے راجہ )28 کروڑ روپے کی لاگت سے الفلاح روڈ کی تعمیر کا آغاز 10 کلو میڑ روڈ کی تعمیر ایک سال میں مکمل ہوگی درجنوں دیہات اس رابطہ سڑک سے مستفید ہو گے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے علاقہ بھر میں رابطہ سڑکوں کی از سر نو بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے ہمارا مشن علاقے کی ترقی ہے ہمارا مقصد عوا کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے عوام سے کیے گۓ تمام وعدے پورے کریں گے

ان خیالات کا اظہار ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ساجد محمود نے الفلاح روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت کے غیر سنجیدہ رویے اور ناکام پالیسیوں نے ملک کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے آج ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تر پہنچ چکا ہے ان حکمرانوں کو ملک و قوم سے کوئ غرض نہیں یہ کرپٹ ٹولہ اپنی تجوریاں بھرنے اور اپنے کیسز ختم کرنے کی غرض سے مسلط ہوۓ ہیں

عوام آئندہ الیکشن میں انکا محاسبہ کریں عوام جان چکے ہیں کہ سابق وزیر اعظم عمران خان ہی اس ملک کی بقا اور سلامتی کا ضامن ہے الیکشن میں ضماتیں ضبط ہونے کے خوف سے 13 جماعتی ٹولہ الیکشن سے بھاگ رہا ہے ملکی تمام مسائل کا حل صاف شفاف الیکشن ہیں تقریب سے سابق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری محمد عظیم۔

سابق ایم پی اے راجہ طارق کیانی۔ملک عبدالوحید ۔راجہ طارق عزیز بھٹی ۔میجر راجہ علی رضا۔چوہدری محمد اسحاق۔شیراز صابر۔ارسلان قریشی ایڈوکیٹ۔علاو الدین قریشی اور دیگر نے بھی خطاب کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں