23

انڈس برائیٹ فیوچر اسکول گھارو میں سانحہ پشاور کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منقعد کی گئی

انڈس برائیٹ فیوچر اسکول گھارو میں سانحہ پشاور کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منقعد کی گئی

ٹھٹھہ نمائندہ
انڈس برائیٹ فیوچر اسکول گھارو میں سانحہ پشاور کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منقعد کی گئی جس میں اسکول کے طالبات نے شہدائے پشاور کی یاد میں ٹیبلوز اور تقاریریں کیں اس موقع پر اسکول کی پرنسپل میڈم رضوانہ شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اے پی ایس پشاور سانحہ کے شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں

دہشتگرد تعلیمی اداروں میں دہشتگردی کرکے ہمارے ملک کی تعلیم کو ختم کرنا چاہتے ہیں ان کی یہ کوشش کبھی پوری نہیں ہوگی شہدائے پشاور نے شہادت کا جام پیتے ہوئے ہمارے جذبوں کو اور بلند کردیا ہے ہمیں اپنی پاکستان آرمی پر اعتماد ہے کہ پاکستان آرمی کی کاوشیں اور جدوجہد کبھی بھی دشمنوں کو کامیاب ہونے نہیں دے گی آخر میں پشاور سانحہ میں شہید ہونے والوں کیلئے دعا بھی کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں