30

پاکستان بلائنڈز ایسوسی ایشن (پی بی اے) جنرل سیکرٹری پنجاب عمردراز ڈوگر کی قیادت میں اے ڈی سی آر آفس کے خلاف سراپا احتجاج

پاکستان بلائنڈز ایسوسی ایشن (پی بی اے) جنرل سیکرٹری پنجاب عمردراز ڈوگر کی قیادت میں اے ڈی سی آر آفس کے خلاف سراپا احتجاج

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)

صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان بلائنڈز ایسوسی ایشن پنجاب عمردراز ڈوگر کی قیادت میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو آفس انتظامیہ کے خلاف مختلف سول سوسائٹی افراد اور سماجی شخصیات کی جانب سے احتجاج کیا گیا جن کا موقف تھا کہ پی بی اے کے لئے سکول کی جگہ کی الاٹمنٹ کی فائل جوکہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے منظور شدہ تھی

، مافیاز کی مبینہ ملی بھگت سے ADCR آفس نے غائب کرڈالی اور باوجود بیسیوں بار چکر لگانے کے معاملہ حل نہ ہوسکا، سابق اے سی شیخوپورہ محمد جمیل کے موقع پر وزٹ پر دی جانے والی رپورٹ کے مطابق یہ جگہ موزوں قرار دی گئی تھی لیکن اسکے باوجود دوسری بار دوبارہ پراسس کی گئی فائل بھی سردخانے میں ڈال دی گئی، مجموعی طور پر ایک سال گذرنے کے باوجود ہم نہ زمین پر ہیں اور نہ ہی آسمان پر- بتایا گیا ہے

کہ گذشتہ روز کچھ نام نہاد اہلکاروں نے بغیر کسی قسم کے نوٹس دئیے ادارہ کے چوکیدار کو زدوکوب کیا اور دھکے مار کے باہر نکالا، تالا لگا کر چابیاں اپنے ساتھ لے گئے، بجائے نابینا افراد کے لئے فلاحی کام کرنے والے ادارہ سے تعاون کرنے کے یہ ظلم و ستم کیا جارہا ہے- صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان بلائنڈز ایسوسی ایشن پنجاب عمردراز ڈوگر اور معروف قانون دان نعمان چوہدری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا

کہ ہم نے اس ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کی ہوئی ہے، ڈی سی شیخوپورہ اور ڈی پی او شیخوپورہ کو اس ہونے والی لاقانونیت کے خلاف فراہمی انصاف کی غرض سے تحریری طور پر درخواست دے رہے ہیں اور امید ہے کہ جلد ہمیں انصاف فراہم ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں