مہمند، مہمندپریس کلب جنرل باڈی کااجلاس۔پریس کلب انتخابات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل
ضلع مھمند (افضل صافی )مہمند، مہمندپریس کلب جنرل باڈی کااجلاس۔پریس کلب انتخابات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل۔تفصیلات کے مطابق مہمندپریس کلب کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس پیر کے روز مہمند پریس کلب میں زیر صدارت مشترم خان مہمند منعقد ہوا۔ ایجنڈے کے مطابق سالانہ انتخابات,مالی حساب کتاب سمیت اہم امور پر بحث ہوا۔ جنرل سیکرٹری گل محمدمہمند نے ایجنڈے پر رائے مانگی۔ جس میں ممبران صحافیوں نے کھل کر اظہار خیال کیاگیا۔
اجلاس میں مہمند پریس کلب کے 16 ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں جنرل باڈی اور اہم معاملات میں بعض ممبران کی مسلسل غیرحاضری پر ناپسندیدگی کا اظہارکیاگیا۔اور مہمندپریس کلب کودرپیش مسائل میں پریس کلب کودرپیش مالی بحران,ڈیجیٹل میڈیا آلات کی کمی,صوبائی حکومت کاقبائلی اضلاع کی پریس کلبوں کواعلان کردہ گرانٹ کی عدم فراہمی,پریس کلب کی اندرونی انتظامی امور کے حوالے سے بحث کیاگیا۔