ضلع مہمند:مہمند پریس کلب کے سالانہ انتخابات مکمل’
ضلع مہمند:مہمند پریس کلب کے سالانہ انتخابات مکمل۔شاکراللہ صدر،بشیر خان جنرل سیکرٹری منتخب الیکشن کمیٹی کے زیر نگرانی انتخابات کا اعلان اے ڈی سی فنانس، اے ڈی سی ریلیف،ڈی ایچ او مہمند،حلال احمر کے جنرل سیکرٹری اور ریسکیو آفیسر کی شرکت۔تفصیلات کے مطابق مہمند پریس کلب کے نو منتخب کابینہ کا انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔الیکشن کمیٹی چئیرمین شاھنواز مہمند،مشترم خان اور گل محمد مومند کے زیرنگرانی انتخابی عمل کی تکمیل مکمل ہوئی۔ بدھ کے روز انتخابی نتائج تقریب مہمند پریس میں منعقد ہوئی
۔جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد قمر،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر رفیق حیات،ہلال احمر جنرل سیکرٹری فوزی خان اور ریسکیو مہمند آفیسر حیات اللہ نے شرکت کی ۔ الیکشن کمیٹی کے اعلان کے مطابق مہمند پریس کلب سال 2023 کابینہ کیلئے شاکراللہ مہمند صدر،بشیر خان جنرل سیکرٹری،سعید بادشاہ سنئیر نائب صدر،ضیاء اللہ نائب صدر، اورنگزیب بابر فنانس سیکرٹری،
کفایت اللہ جائنٹ سیکرٹری اور ابوذر خان آفس سیکرٹری منتخب قرار پائے۔انتخابی نتائج کے مطابق تمام کابینہ کا بلا مقابلہ انتخاب عمل میں لایا گیا۔جس میں اتفاق و اتحاد مزید مضبوط ہوگی اور مہمند پریس کلب کے صحافی بہتر انداز میں علاقائی رپورٹنگ کے ذریعے عوام کے خدمت کرنیگے۔نو منتخب صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پسماندہ قبائلی ضلع مہمند ضلعی انتظامیہ اور حکومت کے تمام محکمہ جات کے تعاون سے ضلع مہمند کے عام آدمی کے مسائل سامنے لانے کے بعد ترجیحی بنیاد پر حل ہو سکیں گے
۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ سرکاری حکام مہمند پریس کلب صحافیوں کو درپیش مسائل میں کمی لانے میں کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر موجود سرکاری افسران نے مہمند پریس کلب کے ساتھ بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔