43

دولتالہ اور گردونواح کے پنشنرز رل گئے گزشتہ ماہ کی 10 تاریخ کے بعد رقم ترسیل کرنے والی وین کمپنی سے معاہدہ

دولتالہ اور گردونواح کے پنشنرز رل گئے گزشتہ ماہ کی 10 تاریخ کے بعد رقم ترسیل کرنے والی وین کمپنی سے معاہدہ

دولتالہ (نامہ نگار )دولتالہ اور گردونواح کے پنشنرز رل گۓ گزشتہ ماہ کی 10 تاریخ کے بعد رقم ترسیل کرنے والی وین کمپنی سے معاہدہ ختم کے بعد ڈاکخانوں کو رقم کی ترسیل کا نظام ٹھپ ڈاکخانے کے عملہ اور پینشنرز پریشان وین کمپنی سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد ڈاکخانہ کے عملہ نے یوٹیلیٹی بل جمع کرنے بھی بند کر دے

پینشنرز کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی مشکلات کا سامنا اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ کی 10 تاریخ کے بعد دولتالہ سمیت گردونواح میں ڈاکخانوں کو رقوم ترسیل کرنے والی وین کمپنی سے معاہدہ ختم ہونے کے بعد ڈاکخانوں کو رقم فراہم کرنے اور رقوم لیکر جانے کا سلسلہ بند ہو چکا ہے گزشتہ ماہ بھی ہزاروں کی تعداد میں پینشنر مردو خواتین پینشن سے محروم رہے

جب کہ رواں ماہ صورتحال مزید پیچیدہ ہو چکی ہے مہنگائ کے دور میں پینشن پر گزر بسر کرنے والوں کا جینا دشوار ہو چکا ہے علی الصبح پینشنر ڈاکخانوں کے باہر پیشن کے حصول کی آس لیے آتے ہیں اور شام گۓ مایوس لوٹ جاتے ہیں پینشنرز کا کہنا ہے کہ اعلی حکام فوری اس جانب اپنی توجہ مبذول کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں