36

اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے تھانہ کورال کے علاقہ سے تاوان کی خاطر اغواءہونے والے کمسن بچے کو بحفاظت بازیاب کرالیا

اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے تھانہ کورال کے علاقہ سے تاوان کی خاطر اغواءہونے والے کمسن بچے کو بحفاظت بازیاب کرالیا

اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے تھانہ کورال کے علاقہ سے تاوان کی خاطر اغواءہونے والے کمسن بچے کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔مرکزی ملزم بھی گرفتار۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ساتھی ملزم کے ہمراہ15دن پلا ننگ کر نے کے بعد تا وان کی غر ض سے کمسن بچے کو اغو اءکیا تھا، ساتھی ملزم کی گرفتار ی کے لیے پولیس ٹیمیں متحر ک ہیں جس کو جلد گرفتار کرلیا جا ے گا۔سی پی او آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کی پریس کانفرنس۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کیپیٹل پولیس آفیسر آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ نے سنٹرل پولیس آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مورخہ31دسمبر 2022کو مدعی مقدمہ مسمی شاہدنصیرولد نصیر احمدنے تھانہ کورال میں تحر یری درخواست دی کہ اس کا ساڑھے پا نچ سالہ بیٹا محمدبر ہا ن محلہ کی دوکان پر کچھ چیزیں خر یدنے گیا تھاتو کچھ دیر بعد اس کے دوسرے بیٹے ایان علی نے گھر واپس آکر بتایا کہ محمد بر ہا ن کو دو نامعلوم مو ٹر سائیکل سوار اغواءکر کے لے گئے ہیں ، تھانہ کورال پولیس نے فوری مقدمہ نمبر 02/23 بجرم 364A ت پ درج کرلیا۔

آئی جی اسلام آبادڈاکٹر اکبر نا صر خاں نے کمسن بچے کے اغواءکا فوری نوٹس لیتے ہوئے بچے کی جلد از جلد بحفاظت بازیابی کے احکامات جاری کئے جس پر سی پی او آپر یشنز سہیل ظفر چٹھہ نے آٹھ مختلف پولیس ٹیمیں تشکیل دیں۔ وقوعہ میں ملوث ملزمان نے کمسن بچے کو اغواءکر نے کے بعد ایک کر وڑ روپے تا وان طلب کیا اور تا وان کی رقم ادا نہ کر نے کی صورت میں بچے کو قتل کر نےکی دھمکی دی

،پولیس ٹیموں نے وقوعہ کے نزدیکی مکانوں، دکانوںکے علاوہ اسلام آباد سیف سٹی اور پرائیویٹ کیمروں کی فوٹیج حاصل کی اور ملزمان کے آنے اور جانے کے روٹس حاصل کئے،اس کے علاوہ سول کپڑوں میں مختلف کور ٹیمیں بنائی گئیں جنہوں نے مختلف علاقوں میں سرچنگ کی،اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ریڈ کئے گئے اور ایسے تمام ملزمان کا بھی ریکارڈ حاصل کیا گیا جو ایسے واقعات میں ملوث رہ چکے تھے

،اور آخر کار پولیس ٹیموں نے جدید انٹیلی جنس اور ہیومن ذرائع کی مد د سے ملزمان کو ٹریس کرلیا۔ ملزمان نے بچے کو ترلائی کے قریب ایک کرائے کے مکان میں رکھا ہوا تھا جو کہ ملزمان نے 06/07ماہ قبل کرائے پر حاصل کیا تھا، پولیس نے انتہائی محفوظ طریقے سے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کا مر ان ظفر بٹ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے مغوی محمدبر ہا ن کو بغیر تا وان ادا کیے بحفا ظت با زیا ب کرالیا۔

بچے کو والد ین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ ساتھی ملزم کے ہمراہ15دن پلا ننگ کر نے کے بعد تا وان کی غر ض سے کمسن بچے کو اغو اءکیا تھا، ساتھی ملزم کی گرفتار ی کے لیے پولیس ٹیمیں متحر ک ہیں جس کو جلد گرفتار کرلیا جا ے گا ، بچے کی بحفاظت بازیابی پر والدین نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی کا وشوں کی تعریف کی۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے پولیس ٹیموں کو شاباش دی اور اعلی کارکردگی پر نقدانعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں