31

خانیوال میں سی ٹی ڈی کے 2 افسران کےقتل کا مقدمہ درج

خانیوال میں سی ٹی ڈی کے 2 افسران کےقتل کا مقدمہ درج

خانیوال میں سی ٹی ڈی کے 2 افسران کےقتل کا مقدمہ درج

خانیوال میں دہشت گردوں کی فائرنگ سےکاونٹر ٹیر رازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے دو افسران کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں  2 ملزمان نامزد کیےگئے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق افسران کو ایک تنظیمی نیٹ ورک کے ذریعے شہیدکیا گیا، ملزم عمر نیازی سی ٹی ڈی کی واچ لسٹ میں شامل تھا اور اس پر شک تھا کے اس کے دہشت گرد گروہوں سے روابط ہیں۔

خیال رہےکہ گذشتہ روز فائرنگ کے واقعے میں سی ٹی ڈی کے افسران نوید سیال اور انسپکٹر ناصر حسین جاں بحق ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں