23

گھوڑا باری کا پریمی جوڑا تحفظ کے لئے پریس کلب پہنچ گیا ہم نے محبت کی شادی کورٹ میرج کی رشتہ دار جانی دشمن بن گئے

گھوڑا باری کا پریمی جوڑا تحفظ کے لئے پریس کلب پہنچ گیا ہم نے محبت کی شادی کورٹ میرج کی رشتہ دار جانی دشمن بن گئے

ٹھٹھہ نمائندہ خصوصی
گھوڑا باری کا پریمی جوڑا تحفظ کے لئے پریس کلب پہنچ گیا ہم نے محبت کی شادی کورٹ میرج کی ہے رشتہ دار جانی دشمن بن گئے ہیں ، ایس پی ٹھٹھہ تحفظ فراہم کرے۔ یاسمین خاصخیلی اور عبداللہ شاہ کی اپیل
تفصیلات کیمطابق گھوڑا باری کا پریمی جوڑا محبت کی شادی کورٹ میرج کے بعد تحفظ کے لئے دھابیجی پریس کلب پہنچ گیا ، صحافیوں کے ذریعے ایس پی ٹھٹھہ سے اپیل کرتے ہوئے نوبیاہتا جوڑا عبداللہ شاہ ولد نور محمد شاہ ، اسکی بیوی یاسمین خاصخیلی نے کہا ہیکہ ہم نے رضا خوشی محبت کی شادی کورٹ میرج کرلی ہے ،

جسکے بعد رشتہ دار مجید گلی ، قاسم لالو ، رسول بخش چند ، خاصخیلی و دیگر ہمارے جانی دشمن بن گئے ہیں ، جن سے ہمیں خطرہ ہے ، ایسے میں ایس ایس پی ٹھٹھہ ہمیں کورٹ احکامات کے تحت تحفظ فراہم کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں