41

شیخوپورہ سٹی میں 7جنوری کو ہونے والا ”پنجابی کہانی دربار“ ملتوی کردیا گیا

شیخوپورہ سٹی میں 7جنوری کو ہونے والا ”پنجابی کہانی دربار“ ملتوی کردیا گیا

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)شیخوپورہ سٹی میں 7جنوری کو ہونے والا ”پنجابی کہانی دربار“ ملتوی کردیا گیا- ”پنجابی زبان تحریک“ اور ”پنجاب قومی ستھ“ کے اشتراک سے 7 جنوری 2023 بروز ہفتہ منعقد ہونے والا ”پنجابی کہانی دربار“ ملتوی کر دیا گیا ہے- تفصیلات کے مطابق ”پنجاب قومی ستھ“ کے چیٸرمین جاوید پنچھی نے میڈیا سیے گفتگو کرتے ہوۓ بتایا کہ موسم کی شدت، بڑھتی ہوٸی

سردی اور دھند کے باعث شیخوپورہ سٹی میں 7 جنوری 2023 بروز ہفتہ کو ہونے والا ”پنجابی کہانی دربار“ فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ دوسرے اضلاع اور دور دراز سے آنے والٕے راٸٹرز کے لیے کوٸی پریشانی بنے، اس لیے فی الحال ”پنجابی کہانی دربار“ مٶخر کر رہے ہیں۔ جیسے ہی موسم صاف ہو گا، فوراً اگلی تاریخ کا اعلان کر دیا جاۓ گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں