34

عمران خان ڈراما کر رہے ہیں، انہیں کوئی گولی نہیں لگی: رانا ثنااللہ

عمران خان ڈراما کر رہے ہیں، انہیں کوئی گولی نہیں لگی: رانا ثنااللہ 

عمران خان ڈراما کر رہے ہیں، انہیں کوئی گولی نہیں لگی: رانا ثنااللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا ہےکہ عمران خان دو نمبر آدمی ہیں ، ڈراما کر رہے ہیں، انہیں کوئی گولی نہیں لگی، اگرٹانگ پرصحیح فائر بھی لگا ہوتا تو زخم ٹھیک ہونے کا وقت دو ہفتے سے زیادہ نہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ نوید کے علاوہ کوئی دوسرا تیسرا ملزم نہیں، جتنی مرضی تحقیق کرلیں، جتنی مرضی جے آئی ٹی بنالیں، نہ دوسرا ملزم ڈال سکتے ہیں نہ تیسرا۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ معظم کوعمران خان کےگارڈ کی گولی لگی،گارڈ کوگرفتار کرکے تفتیش کی جائے۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ کسی دہشت گرد اور دہشت گرد تنظیم سے مذاکرات نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے وعدہ کیا ہے کہ وہ افغان سر زمین دہشت گردوں کو استعمال کرنے نہیں دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں