43

گزشتہ دو روز قبل ریلوے اسٹیشن دھابیجی کے قریب جنسی تشدد و جلی ہوئ 12 سالہ لڑکے کی لاش کی شناخت

گزشتہ دو روز قبل ریلوے اسٹیشن دھابیجی کے قریب جنسی تشدد و جلی ہوئ 12 سالہ لڑکے کی لاش کی شناخت

ٹھٹھہ نمائندہ
گزشتہ دو روز قبل ریلوے اسٹیشن دھابیجی کے قریب جنسی تشدد و جلی ہوئ 12 سالہ لڑکے کی لاش کی شناخت حسیب راجپوت کے نام سے ہوگئ جو بلال نگر دھابیجی کا رہائشی تھا گزشتہ شب چار گھنٹے تک لواحقین نے نیشنل ہائی وے پر دھرنا دیا جسے ایس پی ٹھٹھہ عدیل میمن کی یقین دہانی پر ختم کیا گیا ،

کہ تین دن تک قاتلوں کو گرفتار کرلیا جائے گا ، جمعہ نماز کے بعد حسیب راجپوت کا نماز جنازہ مقامی گراؤنڈ میں ادا کیا گیا ، جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ، اس موقع پر جسقم مرکزی چیئرمین صنعان خان قریشی لواحقین سے تعزیت کے لئے بھی پہنچے ، میڈیا سے بات کرتے ہوئے صنعان خان قریشی کا کہنا تھا

کہ منشیات اور اسے متعلقہ دیگر نشہ آور چیزوں کے ذریعے نوجوان نسل تباہی کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے ، ایسے میں پولیس کو اپنی زمہ داری کا احساس بڑھانا ہوگا تاکہ جرائم اور کرائم سے بچا جاسکے ، راجپوت برادری کے ساتھ ہیں جسطرح یہ کہیں گے بھرپور ساتھ دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں