38

عورت فاؤنڈیشن اور ساؤتھ ایشیا پارٹنر شپ کے زیر اھتمام دو روزہ ٹرینگ ورکشاپ ٹھٹہ کے ھیڈ کوارٹر مکلی منعقد کیا گیا

عورت فاؤنڈیشن اور ساؤتھ ایشیا پارٹنر شپ کے زیر اھتمام دو روزہ ٹرینگ ورکشاپ ٹھٹہ کے ھیڈ کوارٹر مکلی منعقد کیا گیا

ٹھٹہ نمائندہ
عورت فاؤنڈیشن اور ساؤتھ ایشیا پارٹنر شپ کے زیر اھتمام دو روزہ ٹرینگ ورکشاپ ٹھٹہ کے ھیڈ کوارٹر مکلی منعقد کیا گیا ورکشاپ میں زندگی کے تمام شعبہ جات اور جذبہ گروپ ،عورت فاؤنڈیشن کے ممبران نے اور پیپلز پارٹی پاکستان تحریک انصاف،جماعت اسلامی اور قومی عوامی تہریک کے عہدے داران نے شرکت کی
ورکشاپ میں جمہوریت سیاست اور صنفی برابری پر سیشن ہوئےاور اس بات کی اہمیت اور افادیت پر زور دے کر اس شعور کو اجاگر کیا گیا کہ اپنی پارٹی کا سماجی احتساب بھی کریں اور اپنی خواتین کو جنرل سیٹوں پر موقع دیں اور معزور خواجہ سرا اور اقلیت کی نمائندگی کو بھی اہمیت دی جائے اور انھیں اہم فیصلوں میں برابری کی بنیاد پر ساتھ رکھیں
ورکشاپ میں سیاسی عہدداران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قومی اور صوبائی جنرل سیٹوں پر خواتین کو اب پانچ فیصد ٹکٹ اس لئے دیا جاتا ہے کہ قانون سازی ہوسکے لیکن اس حلقے کا ٹکٹ دیا جاتا ہے جس میں اس پارٹی کی جیت یقینی نہ ہو جبکہ ڈپٹی اسپیکر وومن لوکل گورنمنٹ جزبہ پروگرام ٹھٹھہ میڈم زہراہ جاکھرو نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ نظام میں بھی الیکشن کمیشن سیاسی پارٹیوں کو پابند کرے

کہ جرنل سیٹوں پر خواتین کو ٹکٹ دئیے جائیں تاکہ خواتین بھی سیاسی میدان میں بغیر کسی فرق کے آگے آئیں۔ٹریننگ ورکشاپ میں شرکاءکے سامنے سونیا احمد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری میمبرز خواتین نے اپنی پارٹیوں کو چئیرپرسن وائیس چیئرپرسن جرنل کونسلرز کے ٹکٹ کیلئے نام دیئے یہ جذبہ پروگرام عورت فاؤنڈیشن اور ساوؤتھ ایشیاءپارٹنر شپ پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے
ڈسٹرکٹ الیکیشن کمشنر میڈم عزرہ نے سیاسی پارٹیوں کو ووٹ رجسٹریشن میں تعاون کے لئے کہا اور بتایا کہ خواتین کے ووٹ میں بہت کمی ہے ان کے ووٹ زیادہ سے زیادہ رجسٹر کروائیں تاکہ خواتین قومی دھارے میں برابری پر گنیں جائیں ۔ٹریننگ ورکشاپ میں حصہ لینے والے تمام شرکاءنے ایسی ٹریننگ ورکشاپ کو سراہا اور عوام الناس کے لئے ایسی ورکشاپ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا

اور آئندہ بھی ایسی ٹریننگ ورکشاپ منعقد کروانے پر زور دیا ٹریننگ میں پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ سندہ کے رھنما جاوید لطیف میمن اور جماعت اسلامی عورت ونگ کی رھنما میڈم الفت نے اپنی پارٹیز میں شامل عورتوں کی اھمیت پر اپنہ نقطہ نظر پیش کیا جبکہ سماجی رھنما میڈم حمیرا علی نے بھی ورکشاپ میں اپنے خیالات کا اظھار کیا ورکشاپ میں پاکستان تحریک انصاف ضلع ٹھٹہ کے رھنمائوں وقار میمن ۔ ذوالفقار شورو ۔ پیپلز پارٹی منارٹی ونگ کے رھنما دھریانو مل ۔ جماعت اسلامی ٹھٹہ رھنما امیر حمزو ۔ عارف سموں ۔ سماجی رھنما زھرا جاکھرو سمیت مختلف سیاسی اور سماجی رھنمائوں نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں