29

آزادکشمیرکے مختلف اضلاع میں برفباری سے رابطہ سڑکیں بند

آزادکشمیرکے مختلف اضلاع میں برفباری سے رابطہ سڑکیں بند

آزادکشمیرکے مختلف اضلاع میں برفباری سے رابطہ سڑکیں بند

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آزادکشمیرکے مختلف اضلاع میں برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔

وادی نیلم میں شاردہ کو کیل سے ملانے والی شاہراہ برفباری سے بند ہوگئی، ضلع جہلم میں ہٹیاں کو لیپہ سے ملانے والی شاہراہ بھی برفباری کے بعد بدستور بند ہے، چکار کو لیپہ سے ملانے والی شاہراہ سدھن گلی کے مقام پر بند ہے۔

ضلع حویلی میں حاجی پیرکو  حویلی سےملانے والی شاہراہ برفباری سے بند ہوگئی ہے، ضلع باغ کو حویلی سے ملانے والی شاہراہ لسڈنہ کے مقام سے بند ہے، محمود گلی کو عباس پور سے ملانے والی شاہراہ محمود گلی کے مقام سے بند ہے، راولاکوٹ میں تولی پیرکو علی سوجل سے ملانےوالی شاہراہ بھی برفباری سے بند ہے۔

رابطہ سڑکیں بند ہونے سے سخت سردی میں لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں