35

شیخوپورہ، مریضوں کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر افضال سندھیلہ

شیخوپورہ، مریضوں کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر افضال سندھیلہ

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)

مریضوں کی فلاح و بہبود اولین ترجیح ہے- ان خیالات کا اظہار ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ ڈاکٹر افضال سندھیلہ نے صحافی و کالمسٹ شیخ محمد طیب، صحافی مدثر شبیر خان، معروف سماجی و سیاسی رہنما ذوالفقار علی بھٹو و دیگر پر مشتمل وفد سے اپنے آفس میں دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے ایک بیان میں کیا- انہوں نے کہا کہ صحافی برادری مثبت انداز صحافت کے ذریعے مسائل کی نشاندہی کریں

تو فوری نوٹس لیا جائے گا- انہوں نے کہا کہ انتہائی قلیل فنڈز اور سٹاف کے باوجود بہترین طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں اور کسی بھی قسم کی شکائت کی صورت میں فوری ازالہ کیا جاتا ہے- صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر افضال سندھیلہ نے کہا کہ فنڈز کی کمی کے باعث کم سن بچوں کے لئے فوری طور پر برن یونٹ کی سہولت مہیا کرنے سے قاصر ہیں لیکن مستقبل میں جیسے ہی فنڈز کی فراہمی اور حکام بالا کی جانب سے منظوری ممکن ہوئی اس تجویز پر ضرور عمل درآمد ممکن بنایا جائے گا،

زیادہ سے زیادہ کوشش کررہے ہیں کہ مفت ادویات کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے مریضوں اور انکے لواحقین کو ریلیف فراہم کیا جائے- انہوں نے شہریوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ انتظامی امور کے حوالے سے کسی بھی مسئلہ کی صورت میں میرے آفس میں رابطہ کیا جاسکتا ہے، ہسپتال کے معاملات میں بدانتظامی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، فوری نوٹس لیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں