سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ، ٹھٹھہ میں پیپلزپارٹی اکثر سیٹوں پر بلا مقابلہ کامیاب
ٹھٹھہ (رپورٹ امین فاروقی)
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ، ٹھٹھہ میں پیپلزپارٹی اکثر سیٹوں پر بلا مقابلہ کامیاب ، 40 یونین کونسلوں پر پیپلزپارٹی کو اکثریت حاصل تحصیل گھوڑا باری میں پیپلزپارٹی بلا مقابلہ کامیاب ، گھارو میں آزاد امیدوار پیپلز پارٹی کے حق میں دستبردار ، دھابیجی میں پیپلزپارٹی ، جمیعت علمائے اسلام اور ایم کیو ایم کے درمیان انتخابی دنگل سجے گا ، دھابیجی میں پیپلزپارٹی کے حق میں چند آزاد امیدواروں کا دستبردار ہونا بتایا جارہا ہے
اس حوالہ سے کچھ گھڑیاں اہم ہیں دوسری جانب یوسی بھنبھور میں پیپلزپارٹی اور جے یوآئی میں کانٹے دار مقابلہ ہونے جارہا ہے ، جبکہ ایم کیو ایم کے 3 امیدوار پیپلزپارٹی کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں جسکا اظہار گزشتہ روز پلیجو ہاؤس گھارو میں سابق ایم پی اے و ڈسٹرکٹ چیئرمین غلام قادر پلیجو اور بھنبھور صدر رحیم خان شورو سے ملاقات کے دوران کیا گیا۔ دھابیجی میں ووٹرز کی تعداد 16000 ہے
اور بھنبھور میں ووٹرز کی تعداد 8800 ہے۔ بھنبھور یونین کونسل سے پیپلز پارٹی امیدواروں عارف جوکیو ، رحیم خان شورو ، حبیب بلوچ ، ایم کیو ایم امیدواران عیسی جوکیو ، غیاث الدین انصاری اور جے یو آئی کے سیف الملوک شاہ ، ہدایت الحق سکندر کوہستانی و دیگر ہیں دوسری طرف دھابیجی یونین کونسل میں پیپلزپارٹی امیدواران فقیر نبی بخش بلوچ ، حزب اللہ بلوچ ، داؤد شاہ خان ، انور کمال جبکہ جے یوآئی امیدواران مولانا عبد القادر اعوان ، سیف الملوک شاہ ، لال زادہ خان ، تنویر حسین ، تحریک لبیک امیدواروں میں حافظ شہزاد قادری ، وقار جوکیو اور عوامی اتحاد شاہد مری ، شفقت منگی اللہ اکبر تحریک کے امیدوار عمر فاروق راجپوت ، آزاد امیدوار مشتاق راجپوت و دیگر انتخابی دنگل میں موجود ہیں
لیکن یہاں انہیں مزید اپنے سیاسی حمایتی جماعت جے یو آئی سے سیٹنگ کرنی ہوگی ، انتخابی مہم کے حوالہ سے کارنر میٹنگز جاری ہیں جبکہ ایس پی ٹھٹھہ عدیل چانڈیو کی قیادت میں پولیس فلیگ مارچ بھی جاری ہے