گڈانی کے حسین ساحل پر بلوچی ڈرامہ سیریل زبرین کی ریکارڈنگ
تحریر وتصاویر۔ خالد حسین
پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ مرکز اپنے ناظرین کو تفریح فراہم کرنے کے لیے مسلسل ریکارڈنگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے انتہائی محدود وسائل کے باوجود بھی پی ٹی وی کوئٹہ اور پی ٹی وی بولان کا نت نئے آئیڈیاز اور شوز پر کام جاری رکھنا لائق تحسین ہے ان دنوں ڈرامہ سیریلز کی ریکارڈنگ کے سلسلہ کا ایک اہم اسپیل جاری ہے
نوجوان اور باصلاحیت پروڈیوسر اعجاز احمد بلوچ ریاض احمد ساگر کا تحریر کردہ 7 اقساط پر مشتمل بلوچی منی ڈرامہ سیریل زبرین کی ریکارڈنگ بلوچستان کے ساحلی علاقہ گڈانی میں بھر پور انداز سے جاری رکھے ہوئے ہیںکیمرہ مین ذاکر حسین اور اُن کی ٹیم انجنیئرز کی موجودگی میں گڈانی کے اس اسپیل کو مکمل کرنے کے لیے شب وروزکوشاں ہیں
بلوچستان کے وسیع و عریض سمند ر کے اس حسین ساحل کے کنارے آباد مچھیروں اور ناخداوں کے مسائل اور اُن کی محبت بھری زندگی پر شوٹ کی جارہی اس سیریل کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر فہیم شاہ ہیں سیریل میں نئے چہروں کی اکژیت شامل ہوگی
جب کہ بعض نامور چہروں کو بھی شامل کیا گیا ہے ان میں کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے مشہور ومعروف اداکار دانش بلوچ بھی شامل ہیں دانش بلوچ کے بارے میں بتاتا چلوں کہ وہ خود ایک مشہورڈائریکٹر و رائٹر ہیں اور بلوچی زبان کے لیے اُن کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے دانش بلوچ کی پی ٹی وی بولان کے لیے موجودگی اور حالیہ خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں
اور یقینا صوبے کے نئے ٹیلنٹ کو اُن سے سیکھنے کا بہت موقع ملے گا اسی ڈرامہ سیریل میں زبرین کا مرکزی کردار اد اکرنے والے نوجوان اداکار شاہ بلوچ جوکہ کراچی میں بننے والی اُردو فلم دودا میں ایک اہم کردار ادا کرچکے ہیں
یہ فلم کراچی کے سینما گھروں کی زینت بن چکی ہے جسے شائقین بے بہت پسند کیا ہے پی ٹی وی بولان کے بلوچی ٹائم کے ناظرین بہت جلد شاہ بلوچ کو اپنے ٹیلی ویژن سکرین پر دیکھ سکیں گے
اس سیریل میں جہاںکراچی سے تعلق رکھنے والے اداکار شامل ہیں وہاں صوبے کے نامور اداکار عباس ملک اور ریاض احمد ساگر بھی اُن کے مدمقامل ہوں گے صوبے کے ان دونوں منجھے ہوئے اداکاروں کے بارے میں بتاتا چلوں کہ وہ اس سے قبل پی ٹی وی بولان کے براہوئی ، بلوچی اور پی ٹی وی کے اُرود ڈراموں میں بہت بہترین اور بڑے کردار ادا کرچکے
ہیںاسی طرح پروفیسر طاہر بلوچ جوکہ کافی عرصہ پی ٹی وی سے دور رہنے کے بعد جمال ترین کی ملٹی لینگوئج ڈرامہ سیریل دنیا بندی خانہ میں ایک ایم کردار ادا کرنے کے بعد اب زبرین میں جلوہ گر ہوں گے اس سیریل میں کراچی ہی سے تعلق رکھنے والی نوجوان اور اُبھرتی ہوئی اداکارائیں نسیمہ بلوچ اور عاصمہ منیربھی شامل ہیں
۔ اعجاز احمد بلوچ ہی کا سنگل براہوئی ڈرامہ پِڈی بالکل مکمل کیا جاچکا ہے گزشتہ روز اعجاز احمد بلوچ نے بتا یا کہ ڈرامے کی ایڈیٹنگ اور مکسنگ پر کام مکمل ہونے کے ساتھ ساتھ پرومو بھی تیا رکیا گیا ہے جوکہ گزشتہ ہفتے سے آن ائیر ہے اور ناظرین کو ڈرامے کا شدت سے انتظار بھی ہے اس سلسلہ میں اعجاز احمد بلوچ نے بتا یا ہے کہ ڈرامہ بہت جلد براہوئی ٹائم میں پیش کردیا جائے گا۔ علی سمالانی کے لائیو شو میں ڈاکٹر علی دوست محمد لانگو نے شرکت کی اس شو کے پروڈیوسر سید ذیشان شاہ تھے
شو میں اُنہوں نے صحت حفاظت کے لیے یوگا جیسے سستے ذریعے پر اظہار خیا ل کیا ڈاکٹر علی دوست محمد لانگو ان دنوں کوئٹہ میں یوگا ورزش کی افادیت اور شعوراُجاگر کرنے پر کام کررہے ہیں جس کے مستقبل میں بہترین نتائج سامنے آنے کی توقع ہے۔رقیہ اکبر بلوچ نے بلوچی مارننگ لائیو شو میں ناظرین کو موسم سرما میں شوگر اور بلڈ پریشر کے بڑھنے کے خطرات سے آگاہ کیا اُنہوں نے بیماریوں سے بچاو کے لیے موسم سرما میں مختلف غذاوں کی اہمیت اور اُن کی افادیت سے متعلق آگاہی فراہم کیں
پی ٹی وی بولان کا یہ بلوچی مارننگ شو اس وجہ سے بھی خاصا اہم رہا کیونکہ افراد میں ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کے بڑھتے ہوئے امراض کی وجہ سے خاصی پریشانی پائی جاتی ہے اور ان کے تدارک کے لیے استعمال ہونے والی غذاوں کے بارے میں معلومات نہ ہونے اور ان کی اہمیت سے متعلق شعور کی کمی سے ان بیماریوں پر قابو پانے کی بجائے ان میں اضافہ ہوتا جارہاہے اس شو میں رقیہ اکبر بلوچ نے ناظرین کو اس جانب راغب کرنے کی کوشش کی کہ پرہیز علاج سے بہتر ہے اس مارننگ شو کے پروڈیوسر اعجاز احمد بلوچ تھے۔ بلوچی ٹائم کے میزبان غلام فاروق شاہوانی نے پروڈیوسرسید ذیشان شاہ، ایگزیکٹیو پروڈیوسر جواد علی ہزارہ کے لائیو شو میں تحصیل بسیمہ ضلع واشک سے تعلق رکھنے والے نوجوان صحافی، شاعر اور کھلاڑی اسماعیل عاصم عیسیٰ زئی اور حافظ ناصر الرحمن کومدعو کیا
اس شو میں ضلع واشک کی تعلیمی پسماندگی اور غربت پر بات چیت کی گئی میں ناظرین کو بتا یا گیاکے پسماندگی کے لحاظ سے پاکستان بھر میں پہلے نمبر پر ہے جہاں صحافت کرنا ایک مشکل عمل ہے اس کے باوجود ہم نے وہاں اپنی صحافتی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیںحافظ ناصر الرحمٰن نے کہا کہ انہوں نے لسبیلہ یونیورسٹی سے ایگریکلچر میں بی ایس کرنے کے بعد اپنے علاقے میں اپنی مدد آپ کے تحت ایک انگلش میڈیم اسکول کا آغاز کیا
جو الحمداللہ آج پوری کامیابی کے ساتھ تعلیمی خدمات انجام دے رہا ہے۔پشتو مارننگ شو میں سینئر پروڈیوسر عبدالمنان دہوار کے پروگرام میں نوجوان کمپیئر سید مسلم شاہ نے انسانیت ویلفیئر فاونڈیشن کے صدر سردار حاجی جمعہ خان پہلوان کو بطور مہمان مدعو کیا اس شو میں سردار جمعہ خان پہلوان کی جانب سے اپنی مدد آپ کے جذبے کے تحت منشیات کے عادی افراد کے مفت علاج معالجہ کے لیے ایک ہسپتال قائم کیا ہے
اس شو میں ناظرین کو بتا یا گیا کہ منشیات کی لت کا شکار افراد میں زندگی کی قدر وقیمت اور اُن میں کھیلوں کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے لیے ایک بہت ہی معلوماتی شو پیش کیا گیا اپنی مدد آپ کے جذبے کے تحت جاری خدمات پر سردار حاجی جمعہ خان پہلوان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ ویلڈن سردار حاجی جمعہ خان پہلوان اور ویلڈن سید مسلم شاہ۔قارئین ۔ بات کرتے ہیں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے نوجوان اور خوبرو اداکارو ماڈل حبیب اللہ کی جس سے متعلق گزشتہ تحریر میں مختصر تعارف کیا گیا تھا
اس سلسلہ میں مزید بتاتا چلوں کہ مردان سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان نے اپنے فنی سفر کا آغاز2003 ء سے کیا ہے اور اس 19 سالہ سفر میں جہاں انہوں نے بہت سے ڈراموں اور فلموں میں مرکزی کرداراداکئے ہیں اُن میں نادان یمہ پہ عشق کے ، دچا آزار بہ درپسے شی ، ناز کہ رشتہ ، یومنٹ،درے یاران پہ یو پکے پیریان ، پختون ، تیزاب ان کے چند مشہور اصلاحی ڈرامے ہیں ان کاپہلا پشتو ڈرامہ پھول اور کانٹے تھا
اس ڈرامے میں اُن کے مدمقابل محمد حسن سواتی تھے یہ اُن کا بھی پہلا ڈرامہ تھا جس میں وہ اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے تھے ایک سوال کے جواب میں حبیب اللہ نے بتا یا کہ اُن کے مدمقابل روما خان نے اہم اور مرکزی کردار اداکئے ہیں روماخان جوکہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی ایک بہت ہی منجھی ہوئی خوبرو اداکارہ ہیں اُنہوں نے بھی اب تک لاتعداد اصلاحی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں
اس شوق میں مزید آگے بڑھتے ہوئے حبیب اللہ نے بطور تدوین کار بھی اپنی خدمات پیش کیں اور ان دنوں ڈرامے و فلموں کی تدوین میں کام کررہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے بتا یا کہ اپپنے سینئرز کی مدد سے اپنی کارکردگی اور اداکاری پر بھر پور توجہ دے رہاہوں تاکہ اپنی اداکاری میں مزید نکھار پیدا کرسکوں