27

ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی

ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی

حافظ آباد(عامر شہزادانصاری سے )ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران خطرناک اشتہاری مجرمان اور بدنام زمانہ ڈکیت گینگز کی گرفتاری سے نہ صر ف جرائم میں کمی آئی ہے بلکہ اس سے پولیس کا وقار بھی بلند ہواہے۔ جس پر ڈی پی او رائے مظہر اقبال کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیٹزن پولیس لائزن کمیٹی کے انچار ج رانا خالد محمود نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رائے مظہر اقبال نے اپنی تعیناتی کے بعد روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری لگانے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اس سے نہ صرف عوام کو خاطر خواہ ریلف مل رہا ہے بلکہ اس سے عوام اور پولیس کے مابین پائے جانے والے فاصلے بھی دور ہوئے ہیں اور اب ہر کوئی بلاجھجک اپنے مسائل ڈی پی او تک پہنچانے میں کوئی عار محسوس نہ کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں