ھلال احمر پاکستان ٹھٹھہ کی جانب سے موبائیل میڈیکل کیمپ کا انعقاد جہاں 15 ہزار مریضوں کاعلاج کیا گیا
ٹھٹھہ نمائندہ
سیلاب اور برسات متاثرین میں پہلی جانے والی خطرناک وبائی بیماریوں کا علاج اور ان کی روک تھام کے لئے ھلال احمر پاکستان ٹھٹھہ کی جانب سے موبائیل میڈیکل کیمپ کا انعقاد جہاں 15 ہزار مریضوں کاعلاج کیا گیا 2 لاکھ سے زیادہ سیلاب متاثرین کے بحال ہونے کے بعد ان میں خطرناک بیماریاں پھیل گئیں
گزشتہ روز گاوں نوھانی میں لگنے والے میڈیکل کمیپ میں 300 کے قریب مریضوں کا معائنہ کے بعد مفت ادویات فراہم کی گئیں جبکہ سرد موسم کیلئے گرم کپڑے، جیکٹ، کمبل اور بچوں کے اسکول کا سامان بھی تقسیم کیا گیا میڈیکل کیمپ کے انچارج ڈاکٹر اقبال میمن نے بتایا کہ زیادہ تر مریض نزلہ، زکام کھانسی بخار اور اسکین بیماریوں کا شکار ییں جنہیں ہر طرح سے چیک کیا گیا