37

پشین: منفی 18 ڈگری میں بروقت طبی امداد نہ ملنے پر خاتون اور نومولود انتقال کرگئے

پشین: منفی 18 ڈگری میں بروقت طبی امداد نہ ملنے پر خاتون اور نومولود انتقال کرگئے

پشین کے علاقے توبہ کاکڑی میں منفی 18 ڈگری میں حاملہ خاتون کو چارپائی پر اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کے دوران راستے میں بچے کی پیدائش ہوگئی تاہم بروقت طبی امداد نہ ملنے پر خاتون اور نومولود دم توڑ گئے۔

شمالی بلوچستان میں شدید سردی کی لہر  میں ہے، زیارت، کان مہترزئی، خانوزئی، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی میں برفانی ہوائیں چل رہی ہیں اور وادی زیارت میں درجہ حرارت منفی17 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ پشین، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ اور زیارت میں بالائی رابطہ سڑکیں بدستور بند ہیں اور ضلع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں سڑکوں کی بندش سے صورتحال تشویشناک ہوگئی ہے۔

حکام کے مطابق پاک افغان سرحدی بالائی علاقوں میں ہزاروں لوگ محصور ہیں اور رابطہ سڑکوں کی بندش سےخوراک، ادویات، پیٹرولیم مصنوعات کی شدید کمی ہوگئی ہے۔

سابق صوبائی وزیر اسفندیار کاکڑ کا کہنا ہے کہ توبہ کاکڑی میں خاتون مریضہ کو چارپائی پرلٹاکر اسپتال منتقل کرنےکی کوشس کی گئی تاہم خاتون نے راستے میں بچے کو جنم دیا۔

انہوں نے بتایاکہ بروقت طبی امداد نہ ملنے پر خاتون اور نومولود بچہ راستے میں انتقال کرگئے۔

ان کا کہنا تھاکہ توبہ کاکڑی، برشور، لوئی بند اور سرحدی علاقوں کا ایک ہفتے سے راستہ بند ہے، وفاقی و صوبائی محکموں نے صرف قومی شاہراہوں سے برف صاف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں