35

ملزم چھڑانےکا الزام: فرخ حبیب کی عبوری ضمانت منظور

ملزم چھڑانےکا الزام: فرخ حبیب کی عبوری ضمانت منظور

ملزم چھڑانےکا الزام: فرخ حبیب کی عبوری ضمانت منظور

شیخوپورہ کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

 فیروزوالا کچہری میں ایڈیشنل سیشن جج رائے نعیم نے فرخ حبیب کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے فرخ حبیب کی عبوری ضمانت 16فروری تک منظور کرلی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز فرخ حبیب کے خلاف تھانہ فیروزوالا میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ ان کے خلاف مقدمہ ایس ایچ او تھانہ کوہسار اسلام آباد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

فرخ حبیب پرکالا شاہ کاکو انٹر چینج پر پولیس کی گاڑیاں روکنے اور ملزم چھڑانےکا الزام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں