39

نگران پنجاب حکومت نے اپنی اصلاح کرنی ہے تو نواز و شہباز سے دور رہے: پرویز الٰہی

نگران پنجاب حکومت نے اپنی اصلاح کرنی ہے تو نواز و شہباز سے دور رہے: پرویز الٰہی

نگران پنجاب حکومت نے اپنی اصلاح کرنی ہے تو نواز و شہباز سے دور رہے: پرویز الٰہی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے پنجاب میں انتقامی مقدمات اور گرفتاریوں کی مذمت کی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی سے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے ملاقات کی ہے۔

پرویز الٰہی نے پنجاب میں انتقامی مقدمات اور گرفتاریوں کی مذمت کی اور کہا کہ الیکشن شیڈول آنے کے بعد نگران حکومت غیرآئینی اورغیرقانونی اقدامات سے باز رہے، اگرپنجاب حکومت نے اپنی اصلاح کرنی ہے تو نوازشریف و شہبازشریف سے دور رہے۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین کےخلاف بغاوت، دہشتگردی کےمقدمات بنانا نواز شریف کا طرہ امتیاز رہا ہے، پنجاب حکومت شفاف انتخاب کیلئے خودکو آئینی رول تک محدود رکھے، پنجاب حکومت کومشورہ ہے مولاجٹ دیکھنے یا خود مولا جٹ بننے سے گریز کریں۔

پرویزالٰہی کا کہنا تھاکہ نگران حکومت کے پاس جو ڈہائی ماہ ہیں اس میں نیک نامی کمائے، نگران حکومت کے کرتوتوں سےعوام خوش نہیں، ان کو سوائے شرمندگی کے کچھ نہیں ملے گا، لوگوں کو تنگ کرنا یا کیسز بنانےجیسے اقدامات نہ کیےجائیں، الیکشن میں پی ٹی آئی کی منتخب حکومت آئے گی توانہیں بھاگنےکاموقع نہیں ملےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں