اسحاق ڈار کا عمران خان کو معیشت کے معاملے پر لائیو مناظرے کا چیلنج
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو معیشت کے معاملے پر لائیو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔
اسحاق ڈار نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آج جو حالات ہیں وہ عمران خان کی وجہ سے ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان نے آج پھر معیشت کے غلط اعداد و شمار پیش کیے، معیشت کے برے حالات کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔ ہمارے پاس چوائس تھی کہ سیاست بچائیں یا ریاست، عمران خان کا ہدف یہ ہے کہ اگر ان کی حکومت نہ رہے تو ریاست بھی نہ رہے۔