41

تحریک لبیک اسلام آباد زون کے زیر اھتمام سویڈن میں ھونے والی قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف بھرپور احتجانی مظاہرہ کیا گیا

تحریک لبیک اسلام آباد زون کے زیر اھتمام سویڈن میں ھونے والی قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف بھرپور احتجانی مظاہرہ کیا گیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)تحریک لبیک اسلام آباد زون کے زیر اھتمام پریس کلب اسلام آباد کے سامبے سویڈن میں ھونے والی قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف بھرپور احتجانی مظاہرہ کیا گیا جس میں سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 52 چوہدری رضوان احمد سیفی ناظم اعلیٰ تحریک لبیک اسلام آباد زون نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ھوئے سویڈن کی حکومت کی سرپرستی میں ھونے والی اس قبیح حرکت کو جس کو وہ آزادی رائے کا نام دیتے ہیں پر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا

اور واشگاف الفاظ میں اس کی مذمت کی اور کہا کہ یہ آزادی اظہار رائے نہیں بلکی تمام مسلمانوں کے دینی جذبات کی توھین ھے جسے تحریک لبیک کسی صورت میں برداشت نہین کر سکتی اور اس کی بھر پور مذمت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ اس طرح کی حرکتوں پر اقوام عالم کی خاموشی اس طرح کے عناصر کی مجرمانہ اعانت ہے

اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اقوام کے درمیان امن و آشتی کی فضا کو نقصان پہنچا ہے اور ثابت ہو گیا ہے کہ اہل مغرب اسلام دشمنی میں کس حد تگ گر چکے ھیں کہ انہیں اسلام اور مسلمانوں سے تعلق رکھنے والی کوئی بھی چیز قابل قبول نہیں اور سویڈن کی حکومت کا یہ فعل اقوام عالم کے منہ پر طمانچہ ہے جوایک طرف دنیا میں امن اور برابری کا پرچار کرتے ہیں اور دوسری طرف امن کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کوئی رد عمل نہیں دیتے چوہدری رضوان احمد سیفی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا

کہ وہ بلا تاخیر اس مسئلے کو اقوام عالم کے سامنے اٹھائیں اور فی الفور اس مسئلے پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلا کرمذمتی قراداد منطور کروا کر اہل مغرب و سویڈن پرواضح کر دیں کہ ھم ان کے غلام نہیں بلکہ آقائے دوجہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں انہوں نے پاکستانی عوام سے بھی اپیل کی وہ آگے بڑھیں اور اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیں اور اغیار کو یہ پیغام دیں کہ ھم متحد ھیں اور قرآن کریم اور صاحب قرآن صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس پر کسی بھی گستاخی کو برداشت نہیں کریں گے

اور کسی کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کو وہ اس طرح کی کوئی حرکت کرےانہون نے اس بات پر زور دیتے ھوئے کہا کہ تحریک لبیک ھر فورم پر نہ صرف ان معاملات میں واضع موقف رکھتی ھے بلکہ پاکستان کے ھر طبقہ فکر کو دعوت دیتی ھے کہ تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ اس مسئلے پر اپنا موقف واضع کر کے اپنی دینی حمیت کا ثبوت دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں