قرآن مجید کی بے حرمتی کسی صورت قابل قبول نہیں:اعزاز الحق عباسی اور میڈیا ایڈوائزر سردار طیب خان کا خطاب
قرآن مجید کی بے حرمتی کسی صورت قابل قبول نہیں:اعزاز الحق عباسی اور میڈیا ایڈوائزر سردار طیب خان کا خطاب مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس مومنٹ مطالبہ کرتی ہے کے توہین قرآن میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنماء ایم۔ایس۔او پاکستان اعزاز الحق عباسی،میڈیا ایڈوائزر انٹرنیشنیل ہیومن رائٹس مومنٹ سردار طیب خان، ناظم MSO ٹیکسلا ملک عثمان ،سمیع اللہ بٹ, عبدالصبور ،نعمان چودھری،حارث قریشی اور ضیاء الرحمن نے ایم۔ایس۔او ٹیکسلا کے زیر اہتمام تحفظ حرمت قرآن طلبہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا
مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ٹیکسلا کے زیر اہتمام ریلی جمیل آباد یوٹرن سے شروع ہو کر ختم نبوتؐ چوک ٹیکسلا پر احتتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا قرآن مجید کی توہین کسی صورت قابل قبول نہیں ۔اس اشتعال انگیز اور قبیح حرکت سے دنیا بھر میں بسنے والے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اس حوالے سے عالمی برادری اور نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے انکا مزید کہنا تھا کے دنیا میں اسلام فوبیا بڑھتا جا رہا ہے جس کے حوالے ۔MSO پاکستان عالمی برادری اور بالخصوص او آئی سی سے مطالبہ کرتی ہے
کے عالمی سطح پر شعائر اسلام کے تحفظ کے حوالے سے قانون سازی کی جائے اور گستاخوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے انکا مزید کہنا تھا حکومت پاکستان اسکے ساتھ ساتھ اسلامفوبیا کے خاتمے کے لیے انٹرنیشنل سطح پر شعور و آگاہی مہم چکائی جائے اور آئی سی کا اجلاس طلب کرے اور قانون سازی کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور سویڈن سے تمام سفارتی تعلقات ختم کئیے جائیں اور انکی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے
او کے قائدین کے علاوہ سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت کثیر تعداد میں کالجز یونیورسٹیز اور مدارس دینیہ کے طلبہ نے شرکت کی مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن میں گستاخوں کی گرفتاری اور سویڈن سے سفارت تعلقات کے خاتمے کے حوالے سے نعرے درج تھے ریلی کے اختتام پر سویڈن کے پرچم کو نظر آتش کیا گیا۔