31

صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کے ہدایات کی روشنی میں سوار محمد حسین شہید نشان حیدر پریس کلب دولتالہ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کے ہدایات کی روشنی میں سوار محمد حسین شہید نشان حیدر پریس کلب دولتالہ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

دولتالہ(نامہ نگار) صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کے ہدایات کی روشنی میں سوار محمد حسین شہید نشان حیدر پریس کلب دولتالہ کے زیر اہتمام وفاقی حکومت کی میڈیا کش پالیسیوں اور اظہار رائے پابندیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا پریس کلب آفس پر سیاہ پرچم بھی لہرایا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی میڈیا کش پالیسیوں کے باعث صحافیوں کے گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں

گزشتہ کئی ماہ سے صحافیوں کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے انکا کہنا تھا کہ گزشتہ طویل عرصہ سے یہ روش جاری ہے بادی النظر میں ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ وفاقی حکومت اس انڈسٹری کو تباہ کرنے کے در پے ہے جس سے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے حکومت اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرئے اور صحافیوں کو بھی زندہ رہنے کا حق دے مظاہرین نے سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں

اور حکومت کی صحافی دشمن پالیسیوں کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی مظاہرے کے شرکاء میں جنرل سیکرٹری گوجرخان یونین آف جرنلسٹس سید منور نقو ی،صدر پریس کلب دولتالہ راجہ محمد اسحاق،جنرل سیکرٹری چوہدری نواز کسانہ،چیئرمین نوید افسر راجہ،سینئر نائب صدر محمد اشفاق انجم،صدر الیکٹرانک میڈیا دولتالہ راجہ حاجی احمد،جنرل سیکرٹری احمد نواز کٹھانہ سمیت دیگر ممبران و عہدیداران نے بھی شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں