39

عمران کی جانب سے قتل کی سازش کا الزام زرداری پر لگانے پر رانا ثنا کا ردعمل آگیا

عمران کی جانب سے قتل کی سازش کا الزام زرداری پر لگانے پر رانا ثنا کا ردعمل آگیا

عمران کی جانب سے قتل کی سازش کا الزام زرداری پر لگانے پر رانا ثنا کا ردعمل آگیا

عمران کی جانب سے قتل کی سازش کا الزام زرداری پر لگائے جانے  پر  وزیر داخلہ رانا ثنا کا ردعمل آگیا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان ایک جھوٹا انسان ہے، ہمیشہ الزام تراشی کرتا ہے،  پہلے اس نے کہا کہ چارلوگوں نے میرے قتل کی سازش تیار کی، نام نہیں بتائے،  بعد میں اس نے تین نام بتائے جس میں فوج کے سینیئر آفیسرکے ساتھ میرا  اور شہبازشریف کا نام تھا۔

رانا ثنا نے کہا کہ اب وہ کہہ رہا ہے کہ زرداری صاحب اسے قتل کرانے کی سازش کررہے ہیں، عمران خان مخالفین کے خلاف پراپیگنڈا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو خبردارکرتا ہوں کہ آپ کے خلاف کچھ دشمن قوتیں ہوسکتی ہیں، دشمن قوتیں سمجھیں گی کہ اس نے اپنے قتل کی ایف آئی آر  پہلے کٹوادی ہے الزام کسی اور پرآئے گا، عمران خان ایسے بیانات نہ دیں جو آپ کی زندگی کیلئے خطرہ بن جائیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 26 نومبر کو بھی آپ کیلئے  بڑا تھریٹ تھا ، عمران خان ہوش کے ناخن لیں اور ایسا پراپیگنڈا جوآپ کیلئے خطرناک ہو  نہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں