25

سوئیڈن اور ہالینڈ میں قرآن کریم کی بے حرمتی کیخلاف تحریک لبیک پاکستان کی احتجاجی ریلی

سوئیڈن اور ہالینڈ میں قرآن کریم کی بے حرمتی کیخلاف تحریک لبیک پاکستان کی احتجاجی ریلی

ٹھٹھہ نمائندہ
سوئیڈن اور ہالینڈ میں قرآن کریم کی بے حرمتی کیخلاف تحریک لبیک پاکستان کی احتجاجی ریلی ، قیادت حافظ شہزاد اعوان ، وقار جوکیو ، اقبال بلوچ اور جان عالم نے کی ، جمعہ نماز کے بعد گزار مدینہ مسجد سے بڑی تعداد میں شرکاء نے احتجاج ریلی میں شرکت کی ، ریلی نیشنل ہائی وے پر چلتے ہوئے دھابیجی پریس کلب پہنچی جہاں مقررین نے خطاب کیا ۔ سوئیڈن اور ہالینڈ مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنا بند کردے ،

دنیا بھر کے مسلمان اپنے عقائد والے حق کے لئے جان دینا اپنا ایمان سمجھتے ہیں ، حکومت وقت فوری مذکورہ ممالک کے سفیر ملک بدر کریں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے اس موقع پر سلیمان بلوچ ، صدیق برڑو و دیگر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں