33

پاکستان پیپلز پارٹی رہنما سینیٹر سسئی پلیجو نے پشاور پولیس لائن کی مسجد میں ہونے والے خودکش بم دھماکہ پر شدید الفاظ میں مذمت

پاکستان پیپلز پارٹی رہنما سینیٹر سسئی پلیجو نے پشاور پولیس لائن کی مسجد میں ہونے والے خودکش بم دھماکہ پر شدید الفاظ میں مذمت

ٹھٹھہ نمائندہ
پاکستان پیپلز پارٹی رہنما سینیٹر سسئی پلیجو نے پشاور پولیس لائن کی مسجد میں ہونے والے خودکش بم دھماکہ پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہیکہ دھماکہ میں شہید ہونے والے بیگناہ لوگوں کی شہادت پر دلی صدمہ ہے اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے
اور زخمیوں کو جلد صحت یابی بخشے ۔ خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے تمام شہدا کے لواحقین کے غم میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکن برابر کے شریک ہیں الله تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطافرماۓ
سسئ پلیجو نے مزید کہا کہ
ایک بار پھر دہشتگردی کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہیں اس حوالہ سے روک تھام کے لئے مزید سنجیدگی اور اداروں کی باہمی کاوشیں درکار ہیں وفاقی اور صوبائی حکومت اس طرح کے واقعات کے روک تھام کے لئے عملی اقدامات کرے دھشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ۔ بزدل دشمن اپنے ناپاک ارادوں میں ہمیشہ ناکام رہینگے دھشتگردی کا جڑ سے خاتمہ ضروری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں