32

خودکش دھماکا: وزیراعظم اور آرمی چیف پشاور پہنچ گئے، ہنگامی اجلاس طلب

خودکش دھماکا: وزیراعظم اور آرمی چیف پشاور پہنچ گئے، ہنگامی اجلاس طلب

خودکش دھماکا: وزیراعظم اور آرمی چیف پشاور پہنچ گئے، ہنگامی اجلاس طلب

پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکےکے بعد  وزیراعظم شہباز شریف اور  آرمی چیف جنرل عاصم منیر حالات کا جائزہ لینے پشاور  پہنچ گئے۔

 وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔

 وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےلیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔ پشاور دھماکے پر ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے، وزيراطلاعات مریم اورنگزيب کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آج کے واقعےکے محرکات اور پشاور دھماکےکی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی جائےگی، وزیراعظم  کو دھماکے سے متعلق تمام پہلؤوں پر بریفنگ دی جائےگی۔

خیال رہے کہ پشاور کی  پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے جب کہ 140 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال نے دھماکے میں اب تک 32 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے جن میں 18 پولیس اہلکار شامل ہیں جب کہ دھماکے میں 140 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں