32

پیٹرول کی قیمت میں اضافےکے بعد ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کےکرایوں میں بھی اضافہ

پیٹرول کی قیمت میں اضافےکے بعد ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کےکرایوں میں بھی اضافہ

پیٹرول کی قیمت میں اضافےکے بعد ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کےکرایوں میں بھی اضافہ

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

کراچی سے ملک کے دیگر شہروں کے لیے جانے والے ٹرانسپورٹرز  نےکرایوں میں اضافہ کردیا ہے،کراچی سے حیدر آباد کے لیےکرایہ 500  روپے سے بڑھا کر 600 روپےکردیا گیا ہے،  لاڑکانہ  جانے والے مسافروں سے 1300روپےکے بجائے اب 1500روپے تک کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔

لاہور سے راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان کے کرائے میں100روپے اضافہ کردیا گیا ہے، لاہورسےگوجرانوالا 50 اور پشاور اور صادق آباد کے لیے کرائے میں 200 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

بس مالکان نے لاہور سے کراچی کے لیےکرائے میں 600  روپےکا اضافہ کیا ہے۔

پشاور میں شہر کے اندر ٹرانسپورٹ مالکان نے کرایوں میں 20 سے40 روپے تک اضافہ کردیا ہے جب کہ بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 50 سے لےکر 70 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ مالکان نے 200 سے 300 روپے تک اضافہ کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہےکہ پبلک ٹرانسپورٹ مالکان من مانے کرائے وصول کر رہے ہیں، ٹرانسپورٹرز کے پاس کرایہ نامہ بھی نہیں ہے، انہوں نے کرایوں میں خود سے اضافہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں