32

ضلع مہمندمختلف ہسپتالوں کی درجنوں مڈوائف (دائی) کا پندرہ ماہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے فاقہ کشی پر مجبور

ضلع مہمندمختلف ہسپتالوں کی درجنوں مڈوائف (دائی) کا پندرہ ماہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے فاقہ کشی پر مجبور

ضلع مہمندمختلف ہسپتالوں کی درجنوں مڈوائف (دائی) کا پندرہ ماہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے فاقہ کشی پر مجبور،شدید مہنگائی سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے۔متاثرہ دائیاں ادھار مانگنے پر مجبور۔مزید فاقوں سے بچائی جائیں۔
دائیوں کی فریاد
قبائلی ضلع مہمند کے مختلف ہسپتالوں میں تعینات مڈ وائف ( دائی) کی پوسٹ پر تعینات خواتین پچھلے 15 مہینوں کی تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں سے شدید مشکلات میں پڑگئی ہیں۔متاثرہ دائیوں کاکہناہے۔ کہ شدید مہنگائی کی وجہ سے گھر کا خرچہ چلانا اور دور دراز علاقوں میں ڈیوٹی پر جانے کا کرایہ بھی نہیں ہیں۔جس کی وجہ سے قرض مانگنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔لوئرمہمند سے تعلق رکھنے والی ایک دائی نے نام ظاہرنہ کرنی کی شرط پربتائی۔

کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے سخت مشکلات کاسامنا ہے۔جبکہ روز روزادھارمانگنے پر رشتہ داروں نے بھی قرض دینابندکیاہے۔جس سے مشکلات سمیت فاقہ کشی پرمجبورہے۔انہوں نے محمکہ صحت کی متعلقہ اعلی حکام سے پرزورمطالبہ کیاکہ دائیوں کی حال پررحم کرکے بندتنخواہیں فوری اداکی جائے۔بلکہ مزیدفاقہ کشی پرمجبورنہ کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں